Al-Risala · August 2021 · page 280

برنامجنا اعداد المبرمجین

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۸۰

جہاد کا نام نہیں دیتے تھے۔ بلکہ اسے قومی لڑائیاں شمار کرتے تھے۔ اگر آج مسلمان مولانا کے مشوروں کو قبول کرلیں تو یقیناً ان کے لیے یہ سب سے بڑی کامیابی ثابت ہوگی۔ مگر کچھ لوگوں نے دین کی سیاسی تعبیر کر کے اس خونریز لڑائیوں کو جواز بخش دیا ہے، جس سے آخر یہی ہوگا کہ مسلمان مزید سے مزید تر ہلاکت کے گڑھے میں گرتے چلے جائیں گے۔

6۔ چھٹا اعتراض مولانا پر یہ ہے کہ مولانا مصلحت کی بنا پر تبلیغی جماعت کے حامی ہیں، ورنہ دراصل تبلیغی جماعت کے مخالف ہیں۔ لوگوں کی غلطی یہ ہے کہ وہ یا تو کلی طور پر کسی کی موافقت کو جانتے ہیں یا کلی مخالفت کو۔ جب کہ ان کے درمیان ایک تیسری چیز بھی موجود ہے، اور وہ ہے اچھے پہلوؤں کو سراہنا اور غلطیوں کی نشاندہی کرنا۔ مولانا نے بس یہی کیا۔ وہ مداہنت اور چاپلوسی کے ہنر سے پوری طرح ناواقف تھے۔ ان کا کام صحیح باتوں کا اعتراف کرنا اور غلط بات کی وضاحت کرنا ہوتا تھا۔ انہیں اپنی ملت، قوم و مسلک سے کہیں زیادہ اسلام کی سر بلندی کی فکر رہتی تھی۔ وہ مسلم قوم کے نہیں، اسلام کے ایڈوکیٹ تھے۔ اسی وجہ سے انہوں نے مسلمانوں کو ان کی غلطیوں پر آگاہ کیا۔ انہوں نے کبھی مصلحت کی خاطر قوم کی غلطیوں پر خاموشی نہیں اختیار کی بلکہ حق اور سچ بولنے کا حق ادا کر دیا۔ اللہ انہیں اس کا بہترین بدلہ عطا کرے۔

مولانا نے تبلیغی تحریک پر جو کتاب لکھی ہے بلاشبہ وہ خود تبلیغی جماعت کے لوگوں کی لکھی ہوئی کتابوں سے بدرجہا بہتر ہے اور اس کو پڑھنے کے بعد تبلیغی جماعت کے بارے میں میری اپنی مثبت رائے بنی ہے۔ میں علماء کی اکثریت کے بارے میں جانتا ہوں کہ وہ تبلیغی جماعت سے بیزار ہیں۔ دل میں ان کے لیے عناد رکھتے ہیں۔ لیکن مصلحت کے سبب وہ علماء تبلیغی جماعت سے جڑے ہوئے ہیں۔ جب کہ مولانا وحیدالدین وہ ہیں، جن میں نفاق بالکل نہیں تھا۔ جہاں وہ ایک طرف اس کے اچھے کاموں کو سراہتے ہیں تو دوسری طرف اس میں جو خرابیاں ہیں، اس کی نشاندہی بھی کرتے ہیں، اور یہی ایک حقیقی عالم دین کا کام ہے۔

7۔ ساتواں اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ مولانا کا بابری مسجد کے بارے میں موقف ہمارے علماء کے موقف سے بالکل الگ ہے۔ جی بالکل درست، لیکن یہاں پر بھی مولانا کے بارے میں ہمارے قائدین غلط بیانی سے کام لیتے ہیں۔ بابری مسجد کے حوالے سے ہندوستانی علماء نے مولانا کے ساتھ بڑی زیادتی

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page