برنامجنا اعداد المبرمجین
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۸۱
کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مولانامسجد کو غیر مسلموں کے سپرد کر دینے کے قائل تھے جب کہ ایسا بالکل بھی نہیں۔ بابری مسجد کے قضیہ میں مولانا کا موقف مختلف مراحل میں مختلف تھا۔ یعنی مولانا کی تجاویز ہر مرحلے میں الگ الگ تھی۔ مسجد کی شہادت سے پہلے انہوں نے مسلمانوں کو جو مشورہ دیا تھا وہ یہ تھا کہ ہندوؤں کی طرح مسلمان بھی ثالثی کے فیصلے پر راضی ہو جائیں۔ اس وقت مسلمانوں نے اسے نہیں مانا۔ کاش مسلمان اس پر راضی ہوجاتے تو بہت امید تھی کہ آج حالات ہر گز اس طرح نازک نہ ہوتے اور مسجد کی مخالفت ہندوؤں کے لیے وقار کا مسئلہ نہ بنتی۔
مگر جب مسجد کو گرا دیا گیا تب مسلمان اسی ثالثی کے آپشن (option) کی دہائی دینے لگے تھے۔ لیکن اب وقت گزر چکا تھا۔ مسجد کی شہادت کے بعد مولانا نے مسلمانوں کو صحیح اور غلط کے پیمانے پر نہیں بلکہ ممکن اور ناممکن کے زاویہ سے دیکھتے ہوئے جو مشورہ دیا تھا، وہ حالات کے اعتبار سے پوری طرح مناسب تھا، اور اگر اس وقت اسے مان لیا جاتا تو آج ہندوستان میں مسلمانوں کی حیثیت بالکل مختلف ہوتی۔ اور بالآخر وہی ہوا جو مولانا نے کہا تھا، اور مسلمانوں نے اسے مجبور ہو کر مانا۔ بابری مسجد کے متعلق اگر مولانا کے موقف کو اپنا لیا جاتا تو مسلمانوں کو اس طرح کی شکست کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ جو باتیں مولانا نے اس وقت کہی تھیں، جب بابری مسجد کو شہید کیا گیا تھا اور جن باتوں کا مولانا نے اس وقت مشورہ دیا تھا، آج وہی مشورہ امت کے علماء دے رہے ہیں۔
8۔ مولاناصاحب پر ایک سب سے بڑا اعتراض یہ بھی کیا جاتا ہے کہ مولانا نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کو اسوہ حسنہ سمجھا، نہ کہ اسوہ کاملہ۔
اس کا جواب یہ ہے کہ جو لوگ مولاناصاحب کے اس جملے پر معترض ہیں ان کو چاہیے کہ وہ مولانا صاحب کے اس مضمون کو اس کے پورے سیاق کے ساتھ مطالعہ کریں۔ اللہ تعالی ہمیں یہ تعلیم دیتا ہے کہ ہم انبیاء کے مابین فرق نہ کریں (البقرہ، 2:136,285) تمام انبیاء سے رہنمائی حاصل کرنا اور تمام کو اپنے لیے اسوہ سمجھنا یہی تعلیم ہمیں قرآن اور اسلام دیتا ہے۔ مولانا نے اسوہ حسنہ اور اسوہ کاملہ کا یہ لفظ استعمال کیا ہے اس کے پیچھے یہی سیاق تھا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ مسلمان اللہ تعالیٰ کے تمام رسولوں کو اسوہ سمجھے اور جس وقت جس حالات میں جس نبی کا اسوہ موجود ہو اس پر عمل پیرا ہوں۔ بس اتنی سی بات تھی۔ ایک سیدھی سی بات کو علماء نے کیا سے کیا معنی پہنا دیا۔ اگر
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues