Al-Risala · August 2021 · page 283

Sunnah plus Ijtihad is equal to Uswah-e-Kamilah

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۸۳

آپ نے فرمایا کہ اگر تم رسول اللہ کی سنت میں اور اللہ کی کتاب میں بھی نہ پاؤ۔ انھوں نے کہا کہ میں اپنی رائے سے اجتہاد کروں گا اور اس میں کوئی کمی نہیں کروں گا (أجتهد رأئي ولا ألو)۔ رسول اللہ نے ان کے سینے پر ہاتھ مارا اور فرمایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے رسول کے فرستادہ کو اُس چیز کی توفیق دی جس سے اللہ کا رسول راضی ہے (سنن أبی داؤد، حدیث نمبر 3592)۔

اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ معاذ بن جبل کو اعتماد تھا کہ وہ سنتِ رسول کے ذریعے تمام پیش آمدہ معاملات کا فیصلہ کر سکتے ہیں، لیکن یہ فیصلہ اس اعتبار سے نہ تھا کہ سنت بہ اعتبار فہرست ایک مکمل فہرست ہے، بلکہ اس کا مطلب یہ تھا کہ معلوم فہرست پر اجتہاد کا اضافہ کر کے وہ اس کو مکمل کر سکتے ہیں۔ اس روایت سے جو اصول دریافت ہوتا ہے، وہ یہ ہے ـــ سنت پلس اجتہاد برابر ہے کامل اسوۂ رسول کے :

Sunnah plus Ijtihad is equal to Uswah-e-Kamilah

9۔ مولانا پر ایک اعتراض یہ بھی کیا جاتا ہے (یا کہوں کہ مولانا کی ایک مشہور کتاب شتم رسول کا مسئلہ پر کیا جاتا ہے) وہ ہے شاتم رسول کی سزا۔ میں اس بارے میں صرف اتنا کہوں گا کہ مولانا کی ویسے تو تمام کتابیں ایک شاہکار ہیں لیکن اگر ان میں بھی کچھ کتابوں کو منتخب کیا جائے تو بلا شبہ مولانا کی یہ کتاب مستقبل میں ایک ریفرنس بک شمار کی جائے گی۔ مولانا نے اس میں بہت ہی عمدہ طریقے سے یہ ثابت کیا ہے کہ اسلامی معاشرہ جبر کو پسند نہیں کرتا۔ اسلام آزادی رائے کا پورا احترام کرتا ہے صرف احترام ہی نہیں بلکہ آزادی رائے کو معاشرے میں فروغ دیتا ہے۔ گستاخی رسول کے نام پر قتل کرنا بلاشبہ نبی رحمت کا طریقہ نہیں۔

محمد بن عبد اللہ تو سارے عالم کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے تھے۔ عبد اللہ بن ابی جیسا گستاخ رسول بلا شبہ سزا کا مستحق تھا۔ لیکن حضور کی جانب سے جس سلوک کا سزا وار بنا۔ ایک مرتبہ اس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا تھا : لَنُحْسِنَنَّ صُحْبَتَهُ مَا دَامَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا ( الطبقات الکبریٰ، جلد 2، صفحہ 50)۔ یعنی جب تک وہ ہمارے درمیان ہے، ہم ضرور ضرور اس کے ساتھ حسن سلوک کا معاملہ کریں گے۔ اسلام میں شتم بحث و مباحثے کا موضوع ہے، ڈائیلاگ کا موضوع ہے، نہ کہ قتل و سزا کا۔ یہی سب مٹانے کے لیے ہی تو اسلام آیا تھا۔ لیکن افسوس مسلمانوں پر کہ جوں

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page