Sunnah plus Ijtihad is equal to Uswah-e-Kamilah
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۸۴
یوں مسلمان اپنی علمی کمی کی بنا پر دلائل میں کمزور ہوتے جا رہے ہیں۔ ان کے یہاں اس طرح کا تشدد اور غلو پنپتا جا رہا ہے۔
10۔ مولانا پر کیے جانے والے اعتراضات میں سے ایک یہ ہے کہ مولانا مسیح علیہ السلام کی آمد ثانی اور دجال کو بھی ایک الگ زاویے سے دیکھتے ہیں تو بھائی جان کم از کم مولانا ان حدیث کا علمی تجزیہ کر کے ایک معقول تاویل تو پیش کرتے ہیں۔ ویسے بھی یہ چیزیں ایمانیات کا حصہ نہیں ہیں؟ (صحیح البخاری، حدیث نمبر 3435)۔ چلو مان لیا کہ مولانا مسیح علیہ السلام کی جسمانی آمد کے قائل نہیں۔ لیکن آپ ان علماء کے بارے میں کیا کہیں گے جو یہاں تک کہتے ہیں کہ اس قبیل کی ایک بھی حدیث صحیح نہیں ۔ بلکہ وہ تو یہ کہتے ہیں کہ یہ حدیثیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس دنیا سے چلے جانے کے تین سو سال بعد امت میں پھیلیں، اور ایسا کہنے والے اس امت کے بڑے بڑے علماء ہیں۔ لہذا اگر دیکھا جائے تو اس معاملے مولانا کا معاملہ بالکل محتاط ہے۔ دوستو اب ہمیں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے کا احترام کرنا سیکھیں۔ فرقہ واریت چھوڑیں، اور علمی اختلافات کو حسن سمجھیں ، نہ کہ وبال۔ آج ضرورت ہے کہ مولانا وحید الدین صاحب کی فکر کو لوگوں تک پہنچایا جائے، دعوت کا شعور مسلمانوں میں پھر سے زندہ کیا جائے۔
مسئلہ کشمیر، این آرسی اور سی اے اے: مولانا وحید الدین خان ایک جید عالم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سیاسی مدبر بھی تھے۔ اگر چہ بہت سے لوگ مولانا کو اس زاویے سے دیکھنا پسند نہیں کرتے۔ مولانا کی خوبی صرف اچھی باتیں کرنے میں نہیں تھی۔ بلکہ وہ مسائل کی جڑ کو جاننے کی کوشش کرتے ، اور پھر اس کا حل تجویز کرتے تھے۔ وہ ہمیشہ حقیقت پسندی کی زمین پر کھڑے رہتے تھے۔ بلاشبہ یہی وہ حکمت خداوندی تھی، جس کے بارے میں قرآن میں کہا گیا ہے کہ جسے حکمت دی گئی اسے خیر کثیر دے دیا گیا (البقرۃ ، 2:269)۔
مولانا نے شروع ہی سے اہل کشمیر کو یہ مشورہ دیا تھا کہ وہ تشدد کا راستہ مکمل طور پر چھوڑ دیں، اور ہندوستان سے الحاق کو دل کی رضا مندی سے قبول کر لیں۔ مولانا نے کہا تھا کہ کشمیر یوں کے پاس صرف دو ہی آپشنز ہیں۔ پہلا یہ کہ انڈیا سے الحاق پر راضی ہوتے ہوئے تعلیم و تجارت کے میدان میں ترقی کرتے چلے جائیں۔ اور دوسرا یہ کہ تشدد کے راستے پر چلتے ہوئے اپنے آپ کو مزید ہلاکت کے گڑھے میں ڈال
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues