Sunnah plus Ijtihad is equal to Uswah-e-Kamilah
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۸۶
جس وقت تشریف لائے ان کی زبان سے سب سے پہلا لفظ جو نکلا وہ یہ تھا کہ اللہ تعالی ہم سب کو جنت نصیب کرے۔ آج مولانا اپنے کریم خدا کے سامنے حاضر ہو چکے ہیں۔ رب کریم مولانا پر اپنی رحمتیں نازل فرمائیں اور ان کے لیے اس کارِ خیر کو ان کی بلندی درجات کا ذریعہ بنائے۔ اور ہمیں کامل بصیرت کے ساتھ دعوت الی اللہ کے اس خدائی مشن میں اپنا بھر پور کنٹری بیوشن کرنے والا بنائے۔ آمین امن و آشتی کے علم بردار تھے مولانا وحید الدین خان: نئی دہلی، مولانا وحید الدین خان ہمارے درمیان ایک ایسی شخصیت تھے جو ہمیشہ اہل ملک کے درمیان صلح اور امن کی راہیں تلاش کرتے تھے، وہ مذاہب کی ان تعلیمات کو پیش کرتے تھے جو سب کے درمیان یکساں تھیں، وہ برادران وطن کے ساتھ خیر خواہی کے تعلقات پر زور دیتے تھے، شدت پسندی کے سخت خلاف رہتے تھے۔ ان کا سارا لٹریچر امن اور صلح کا خزانہ ہے۔ جو ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار کل ہند مجلس اتحاد المسلمین دہلی کے صدر جناب کلیم الحفیظ نے پریس کو جاری ایک تعزیتی بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ مولانا کو درجنوں اعزازات سے نوازا گیا جس میں پدم بھوشن بھی شامل ہے، لیکن مولانا کی شخصیت بھارت کے لیے خود ایک اعزاز کی حیثیت رکھتی تھی۔ مولانا اسلام کے مبلغ بھی تھے اور مفکر بھی، ان کی فکری جدوجہد کے نتیجے میں بہت سے پہلو روشن ہوئے۔ مولانا کی ادارت میں شائع ہونے والا ماہنامہ الرسالہ اپنی شناخت میں ممتاز مقام رکھتا ہے۔ کلیم الحفیظ نے کہا کہ مولانا کا انتقال علم کے سورج کے غروب ہونے کے برابر ہے۔ مولانا کا کافی مدت سے علیل تھے، انھوں نے بھر پور عمر (97 سال) پائی، اللہ نے ان سے خوب کام لیا۔ اب یہ ان کے عقیدت مندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کے مشن کو آگے بڑھائیں۔ کلیم الحفیظ نے کہا کہ مولانا کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ انھوں نے اپنی اولاد کو اعلی تعلیم دلائی اور اپنے مشن کا ساتھی بنایا، ان کی ایک بیٹی فریدہ خانم صاحبہ جو جامعہ سے ریٹائرڈ ہیں انھوں نے مولانا کی درجنوں کتابوں کا انگریزی میں ترجمہ کیا اور الرسالہ انگریزی کی مدیر ہیں، ان کے بیٹے ڈاکٹر ظفر الاسلام خان صاحب خود ایک بین الاقوامی اسلامی اسکالر ہیں۔ اللہ تعالیٰ مولانا کی مغفرت فرمائے۔ (اردو لیکس ڈاٹ کام، 22 اپریل 2021)
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues