Al-Risala · August 2021 · page 288

اک دھوپ تھی کہ ساتھ گئی آفتاب کے

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۸۸

اور درد دل کا ایسا مرقع، دینی لٹریچر میں شاید ہی مل سکے۔ اگر کوئی یہ سمجھنا چاہے کہ تنقید کا علمی معیار کیا ہوتا ہے تو اسے یہ کتاب پڑھنی چاہیے۔

یہ کتاب ایک علمی رومان کے ٹوٹنے کا بیان بھی ہے۔ ایک علمی وصال اور ہجر کی داستان بھی۔ جو اس حادثے سے دوچار ہوا ہو، وہی جان سکتا ہے کہ اس کا کرب کیا ہوتا ہے ۔ جنیاں تن میرے تے لگیاں، تینوں اک لگے تے توں جانے (جتنی میرے جسم پر لگی ہیں، تمہارے جسم پر اس طرح کی ایک ضرب لگے تو تمہیں اس کی اذیت کا ادراک ہو)۔ مولانا نے اس کتاب کے پہلے صفحے پر لکھا ’اس کتاب کی اشاعت میرے اوپر کتنی سخت ہے، اس کا اندازہ آپ اس سے کر سکتے ہیں کہ میرا جی چاہتا ہے اس کے شائع ہونے کے بعد میں کسی ایسی جگہ پر جا کر چھپ جاؤں جہاں کوئی شخص مجھے نہ دیکھے، اور پھر اسی حال میں میں مر جاؤں۔ ‘‘ ’تعبیر کی غلطی مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کی تعبیر دین پر تنقید ہے۔ وہ مولانا مودودی کے پہلے باضابطہ ناقد ہیں جن کی رسائی مولانا کے فکری جوہر تک ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ تعبیر دین کا ہے، کسی ایک مسئلے میں علمی تفرّد کا نہیں۔ مولانا مودودی، مولانا وحیدالدین خان کے شعوری سفر کا پہلا پڑاؤ ہیں۔ انہوں نے اپنی کتاب ’’علم جدید کا چیلنج‘‘ کو مولانا کا بالواسطہ فیض قرار دیا ہے۔ اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اسی قلم سے ’’تعبیر کی غلطی‘‘ لکھنا کتنا بار خاطر ہوگا۔ مولانا مودودی کی علمی وجاہت اور فکری شکوہ میں کچھ کلام نہیں۔ مولانا وحیدالدین خان نے اس فکر کا جواب دعویٰ (antithesis) ، اُسی علمی شان کے ساتھ ہمارے سامنے رکھا۔ زندہ فکر اسی طرح ارتقا کی منازل طے کرتی ہے۔ مولانا کا دوسرا بڑا کارنامہ مسلم نفسیات کی تشکیل نو ہے جو ان کے علمی کام ہی کا عملی اطلاق ہے۔ ماسبق مسلم مفکرین اور راہنماؤں کے زیر اثر، جو مسلم نفسیات پیدا ہوئی، وہ سیاسی تھی۔ اس کے نتیجے میں سیاسی عظمت رفتہ کی بازیافت، مسلمانوں کا اجتماعی نصب العین بنا۔ یہ ماضی کی فکری اسیری تھی، جس سے مولانا نے مسلمانوں کو نکالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ سیاسی غلبہ مادی دنیا کا ایک واقعہ ہے جس کا تعلق عالم اسباب سے ہے، دین سے نہیں۔

غلبے کی خواہش دوسروں کو حریف بنا کر آپ کے سامنے لاکھڑا کرتی ہے۔ اس سے دیگر اقوام کے ساتھ آپ کا جو تعلق پیدا ہوتا ہے، وہ دنیاوی مفادات کے تصادم سے عبارت ہے۔ غیر مسلموں کے

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page