Al-Risala · August 2021 · page 289

اک دھوپ تھی کہ ساتھ گئی آفتاب کے

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۸۹

ساتھ، اہل اسلام کا اصل تعلق داعی اور مدعو کا ہے۔ غلبے کی نفسیات اس تعلق کو مجروح کرتی ہے۔ داعی مدعو کا خیر خواہ ہوتا ہے، دشمن نہیں۔ اسی لیے وہ کہتے تھے کہ ان کے دل میں کسی کے لیے کوئی نفرت نہیں۔ وہ اس دل کے ساتھ خدا کے حضور پیش ہونا چاہتے ہیں جو نفرت سے خالی اور سب کا خیر خواہ ہو۔ انسانوں کے ساتھ سب سے بڑی خیر خواہی یہ ہے کہ انہیں آخرت کے عذاب سے خبردار کیا جائے اور آخرت رخی (Akhirat oriented) شخصیات وجود میں آئیں ۔ پیغمبر اسی لیے مبعوث ہوتے ہیں۔ اس باب میں وہ سرسید اور مولانا محمد الیاس کے وارث تھے۔ سرسید کی خیر خواہی کا ہدف مسلمانوں کی دنیاوی ترقی اور مولانا الیاس و مولانا وحیدالدین خان کی مساعی کا حاصل اہل اسلام کی اُخروی نجات تھی۔

ان کا اصرار تھا کہ مسلمانوں کی سیاسی ایمپائر ختم ہوگئی لیکن ابلاغیات کی دنیا میں آنے والے انقلاب نے ان کے لیے یہ مواقع پیدا کر دیے کہ وہ اپنی دعوہ ایمپائر کھڑی کر سکتے ہیں۔ وہ جدید ذہن کے شبہات دور کریں اور دین کو لوگوں کی علمی دریافت بنا دیں۔ مولانا ایک مدرسے کے فارغ التحصیل تھے۔ دعوت کے لیے انہوں نے طویل عرصہ جدید علوم سیکھے۔ انگریزی زبان میں مہارت پیدا کی اور پھر ایسا دعوتی لٹریچر تیار کر دیا کہ اس کی کوئی نظیر موجود نہیں۔

مولانا نے بتایا کہ انسان کی اصل آزمائش خدا کی معرفت کا حصول ہے۔ یہ معرفت کوئی پر اسرار واقعہ نہیں جو صوفیانہ مشاغل، چلوں اور ریاضتوں کا محتاج ہو۔ یہ ایک شعوری تجربہ ہے۔ یہ آفاق و انفس پر غور و فکر کا فطری نتیجہ ہے۔ یہ بات اگرچہ ان کے لٹریچر میں روح کی طرح جاری و ساری ہے مگر کتاب معرفت اس باب میں لاجواب ہے۔ اس کا ایک مضمون 'اسمِ اعظم' میں نے کئی بار پڑھا اور ہر بار یوں لگا کہ جیسے میرے دل پر اتر رہا ہے۔ اسے پڑھتے ہوئے، مجھے محسوس ہوا ہے کہ خدا کی دریافت میرے لیے ایک حسی واقعہ ہے۔

روز مرہ کے واقعات کو آفاقی حقیقتوں سے جوڑنا مولانا کا خاص امتیاز تھا۔ ایک مقام پر انہوں نے اپنے سفر کی روداد لکھی کہ وہ ایک ایئر پورٹ پر اترے تو ایک بزرگ آدمی کے طور پر انہیں خصوصی توجہ کا مستحق قرار دیا گیا۔ انہیں امیگریشن کے لیے قطار میں کھڑا نہیں ہونا پڑا اور ان کے لیے تمام مراحل آسانی سے طے ہو گئے۔ وہ لکھتے ہیں کہ میں ایئر پورٹ سے نکلا تو میں نے دعا کی کہ اے

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page