Al-Risala · August 2021 · page 292

مولانا وحید الدین خان اور ہندوستانی مسلمان

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۹۲

چونکہ یہ کتاب آج سے کئی سال پہلے شائع (پہلی اشاعت 1993 ء اور اس کے بعد بھی ) ہوئی اور ظاہری بات ہے کہ اس کتاب میں زیادہ تر انہی مسائل کو اٹھایا گیا ہے، جو اس وقت یہاں کے لوگوں کو خاص کر مسلمانوں کو درپیش تھے مگر مولا نا نے ان مسائل پر اس طریقے سے بات کی اور اپنے خیالات کا اظہار اس انداز میں کیا ہے کہ ان کے یہ دانشورانہ خیالات آج بھی اپنی معنویت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ چونکہ ہر دور میں نئے نئے مسائل اور چیلنجز آتے رہتے ہیں اور ہمیں ان کا سامنا کرنا ہی پڑتا ہے۔ تو ان مسائل کو حل کرنے کے لیے یا پھر مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اعلیٰ دماغوں کی سخت ضرورت ہوتی ہے اور یہ اعلیٰ دماغ تب ہی پیدا ہوتے ہیں، جب ہمارے پاس علم ہو_ علم کے مختلف sources ہوتے ہیں۔ خان صاحب کی تحریریں ہمیں وہ سب کچھ دے دیتی ہیں، جو ہمیں وقت اور حالات کے پیش نظر درکار ہوتا ہے۔

مولانا صاحب ایک تو بات کی تہہ تک پہنچ جاتے تھے اور وہ ہر بات کا حال اور مستقبل کیا ہو سکتا ہے اس پر بھی ضرور روشنی ڈالتے تھے۔ اس کے علاوہ تقسیم ہند کے بعد برصغیر میں جو حالات پیدا ہوئے، ہم اس ٹراما (trauma) سے ابھی بھی نہیں نکل پائے ہیں۔ بدقسمتی سے روز بہ روز نئے نئے مسائل ہی پیدا ہوتے جا رہے ہیں! اس تناظر میں اگر دیکھا جائے تو ہندوستانی مسلمان نامی کتاب کے مطالعے سے ہمارا ذہن اس قدر کشادہ ہو سکتا ہے کہ ہر مسئلے کا حل ہونے کے امکانات نظر آجاتے ہیں یا اگر ہم خان صاحب کے دیے ہوئے نسخے آزما سکتے ہیں، تو ایسے مسائل پیدا ہونے میں کمی بھی ہو سکتی ہے۔ خان صاحب اپنی کتاب کی شروعات " ناکامی میں کامیابی" کے عنوان سے کرتے ہیں اور ایک مغربی مفکر ٹوئن بی کی کتاب تاریخ کا مطالعہ (Study of History) کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ جن قوموں نے کوئی تہذیب پیدا کی ، وہ پہلے شکست سے دوچار ہوئے تھے۔ اس طرح دنیا کی مختلف تحریکوں کے نا کام ہونے کی اصل وجہ وہ بتاتے ہیں کہ ان کا سرا کسی اور کے ہاتھوں میں ہوتا ہے۔ ملک کے اندرون میں آپسی فسادات کبھی کبھار ہوتے رہتے ہیں۔ ایسے مختلف واقعات کا تجزیہ کر کے وہ لکھتے ہیں کہ ان حالات میں ردعمل کے بجائے حکیمانہ عمل کا طریقہ اختیار کیا جائے تو بہتر ہے۔ آگے وہ ملت کی تعمیر کرنے کے لیے درج ذیل 10 نکاتی پروگرام بھی ترتیب دیتے ہیں: (1) اللہ اور بندہ کے حقوق سمجھ کر ادا کرنا (2) بہتر انسان بننا (3) باہمی اتحاد (4) ہر مسئلے کا

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page