Al-Risala · August 2021 · page 297

مولانا وحید الدین خان اور ہندوستانی مسلمان

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۹۷

علمبردار تھے۔ وہ خیر سگالی چاہتے تھے۔ ان کی تصنیفات کا ذخیرہ اردو، ہندی، انگریزی اور عربی زبانوں میں موجود ہے۔ لوگ اس سے مستفید ہورہے ہیں۔ وہ جتنی اچھی اردو زبان جانتے تھے اسی طرح وہ انگریزی زبان بھی جانتے تھے۔ مولانا نے جدید سائنس اور اسلام کے موضوع پر جو کام کیا ہے۔ وہ قابل ستائش ہے اور ناقابل فراموش ہے۔ ان کی تصانیف، تحریروں نے ایک بہت بڑے علمی حلقے کو متاثر کیا۔ کچھ لوگوں کو ان کی کچھ باتیں پسند نہیں آتی تھیں۔ روحانی طبیب یا مصلح امت:

مولانا وحید الدین خان ایک روحانی طبیب تھے۔ متعدد ایوارڈ یافتہ تھے۔ اندرون ملک بھارت اور متعدد بیرون ملک نے ان کی علمی صلاحیت کے طور پر ان کو ایوارڈ سے نوازا لیکن یہ سارے ایوارڈز نے رتی بھر مولانا کے اندر کوئی تبدیلی یا کوئی کبر پیدا نہیں کیا۔ زندگی کا آخری ایوارڈ Padam Vibhushan 2021 میں وفات سے تقریباً ڈھائی ماہ (25 جنوری 2021) قبل ملا۔ اس وقت ان کی طبیعت ناساز تھی، جس کی تصویر میرے پاس موجود ہے۔ یہ خبر سن کر مولانا کے چہرے پر ذرہ برابر فرق نہیں پڑا۔ لوگوں نے بتایا تو کوئی توجہ نہ دے کر ہاتھ سے اشارہ کر دیا۔ کہا چھوڑئے یہ سب باتیں ۔ یہ تھی ان کی سادگی۔ وہ انکساری سے پر شخصیت تھے۔ مولانا امن اور خیر سگالی کے بہت بڑے علم بردار تھے۔ بے لوث انسان دیکھا تو مولانا کو دیکھا۔ ان کی متعدد کتابیں پڑھی ہیں۔ میرے پاس میرے چھوٹے کتب خانہ میں موجود ہیں مگر ان کی چند کتابیں مثلاً علم جدید کا چیلنج، پرافت آف پیس، تذکیر القرآن جیسی نایاب کتابیں پڑھنے کو ملیں۔ مختلف ادوار سے گزر کر مولانا نے غالباً 1976 میں اسلامک سینٹر قائم کیا۔ اس کے بعد غالباً اکتوبر 1976 سے ماہنامہ الرسالہ شروع کیا جو روز بروز ترقی کی طرف بڑھتا گیا۔ اس کی مقبولیت ہی ان کے مشن کی سچی ضامن ہے۔ آج بھی اردو رسالوں میں الرسالہ سے بہتر کوئی نیا اور قدیم رسالہ نہیں۔ اتنے عرصے تک اس کا زندہ رہنا ہی اس کی مقبولیت کا ضامن ہے۔

یہاں ایک واقعہ درج کرنا چاہتا ہوں۔ R.S.S کے صدرشن صاحب نے غالباً کانسٹٹیوشن کلب یا اس کے آس پاس کسی لان میں ایک جلسہ منعقد کیا۔ اس جلسہ میں ہندو مسلمان پڑھے لکھے لوگوں کی اکثریت تھی۔ اس جلسے میں آرایس ایس کی طرف سے ایک کتاب ”مسلمان غریب اور

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page