Al-Risala · August 2021 · page 298

مولانا وحید الدین خان اور ہندوستانی مسلمان

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۹۸

پچھڑے کیوں‘‘ کا اجرا ہونا تھا۔ مولانا صدارت کر رہے تھے۔ متعدد شرکا نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ میں بھی اپنے حلقہ احباب کے ساتھ اس میں موجود تھا۔ جلسے کے مقررین زہریلی، غلط سلط، بے مقصد نا پسندیدہ باتیں بولتے رہے۔ مولانا صدر کی حیثیت سے ایک سادہ سے لباس اور ایک پتلی سی چادر میں لپٹے ہوئے خاموش بیٹھے سن رہے تھے۔ جب سب نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر لیا اور صدر صاحب کی باری آتی تو مولانا کھڑے ہوئے، سدرشن صاحب نے کہا کہ مولانا آپ بیٹھ کر ہی اپنی بات کہیے۔ مولانا نے بیٹھ کر ہی جو تقریر کی اور ان سب کے غلط بیانات، ان کی غلط فہمیوں کو قرآن اور حدیث کی روشنی میں واضح کیا تو سارا مجمع حیران رہ گیا۔ جلسہ میں ایک دم خاموشی طاری ہوگئی۔ سب ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے۔ اتنے میں سدرشن صاحب اٹھے، کہنے لگے مولانا آپ نے جو اسلام کی تشریح کی ہے اگر یہی اسلام ہے اور یقیناً ہے تو آج میں اس کتاب کا اجرا واپس لیتا ہوں۔ یہ سنتے ہی لوگوں میں ایک عجیب تجسس پیدا ہوا۔ اس کتاب کا اجرا واپس لے لیا گیا، اور کتاب روک دی گئی۔ بہر حال کسی طرح ایک دو کتاب میں نے اور میرے احباب نے حاصل کرلی۔ الحمد للہ آج تک وہ کتاب میرے پاس موجود ہے۔ بہر حال یہ وہ صفات اور کمالات ہیں کہ بڑی سے بڑی ہستی بھی ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتی۔

ایک اور واقعہ مولانا کا یاد آتا ہے۔ مولانا کی ایک تقریر ہلٹن ہوٹل (امریکہ) میں تھی۔ عنوان تھا: Islam: Religion of Peace_ غالباً دنیا بھر کے مفکر، علمی شخصیتیں اور ہر مذہب کے نمائندے اس میں موجود تھے۔ ایسی مجلسوں میں پہلے پیپر سامعین کو بانٹ دیا جاتا ہے پھر تقریر ہوتی ہے۔ اس پر سب کچھ تفصیل سے لکھا ہوتا ہے۔

مولانا کی جب تقریر ختم ہوئی تو چند حضرات مولانا کی تقریر سے بہت زیادہ متاثر ہوئے۔ انھوں نے مولانا سے دہلی میں رابطہ قائم کیا۔ ملاقات کا ٹائم لیا۔ مقرر وقت پر مولانا کی پہلی منزل پر بڑے ہال میں ملاقات ہوئی۔ اس وقت ایک مقامی مولانا بھی آگئے تھے۔ انھوں نے دیکھا کہ مولانا اس ڈیلیگیشن سے بہت انہماک سے بات کر رہے ہیں مجھ سے بات نہیں کر رہے ہیں۔ انھوں نے معذرت چاہی اور اٹھ کر واپس چلے گئے۔ اس ڈیلیگیشن میں پانچ افراد تھے۔ جن میں غالباً 3 مرد اور 2 خواتین تھیں۔ مولانا کے شاگردوں نے انھیں اسلام پر چند کتابیں پیش کیں۔ انھوں نے شکریہ کے

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page