Al-Risala · August 2021 · page 301

مولانا وحید الدین خان اور ہندوستانی مسلمان

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۳۰۱

ترقی کرے گا، اور نہ ملک۔ کسی قوم کی کسی ملک کی ترقی کے لیے ”امن“ سخت ضروری ہے۔ آج کے لیے بھی اور کل کے لیے بھی۔

چھوٹے چھوٹے صفحات میں بڑی بڑی گہری باتیں لکھنا یہ مولانا کی صفت تھی۔ اسلام کو جدید اسلوب میں اور محکم سائنسی ومنطقی دلائل کے ساتھ پیش کرنے کے لیے۔ مولانا مرحوم کی کوشش بھی ان کے لیے ان شاء اللہ صدقہ جاریہ بنے گی۔ مذہب اور جدید چیلنج، کتاب معرفت، پیغمبر انقلاب، گاڈ ارائٹرز، تعبیر کی غلطی، قیامت کا الارم، اظہار دین، آخرت کا سفر، ڈسکوری آف گاڈ، اور سیکرس گائڈ وغیرہ جیسی بہترین تصانیف نے مولانا کو برصغیر کی اسلامی علمی روایات کا ایک اہم سنگ میل بنا دیا۔ وہ ایک جید عالم ودانشور، اور امن کے پیغمبر تھے۔ انتہائی خاموش طبیعت پائی۔ بہت کم بولتے تھے، گہرائی سے سوچتے تھے۔ یہ ساری خوبیاں آج کے لوگوں میں خاص کر علماء میں کہاں پائی جاتی ہیں۔

طارق بدر صاحب (لاہور) کے نام ایک خط برادرم طارق بدر صاحب السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ میں نے آپ کی ریکارڈنگ سنی۔ آپ کے خیالات کو جان کر مجھے خوشی حاصل ہوئی۔ اللہ تعالیٰ آپ کی بھر پور مدد فرمائے۔ اب دوسرے دور کے لیے آپ کو میرا مشورہ ہے کہ آپ اسٹرکٹلی نان پولیٹیکل بن کر کام کریں۔ اسی کے ساتھ لو پروفائل کا طریقہ اختیار کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی ہر طرح کامل مدد فرمائے۔

دعا گو وحید الدین خاں نئی دہلی

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page