Al-Risala · August 2021 · page 303

مولانا وحید الدین خان اور ہندوستانی مسلمان

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۳۰۳

خاص وصف تھا کہ اختلاف رائے کو اہمیت سے سنتے اور دلائل پر مناقشہ بھی کرتے، اس نشست میں زیادہ گفتگو جہاد اور قرب قیامت میں ظاہر ہونے والی کچھ نشانیوں کے متعلق، جن کی پیشین گوئی صحیح احادیث میں وارد ہے اور بعض کے بارے میں مولانا کا اپنا خاص نقطہ نظر تھا۔ گفتگو کے بعد مولانا محترم نے کچھ باتوں پر دوبارہ غور کرنے کا وعدہ کیا اور بعض کے متعلق کہا کہ یہ میری رائے ہے، اگر آپ مطمئن نہیں تو اس رائے کو چھوڑ دیجئے۔

مولانا یہاں کئی بار تشریف لا چکے ہیں، اس وزٹ کی دوسری نشست خطاب عام کے لئے تھی۔ خاصی تعداد میں احباب جمع تھے۔ میں نے خطاب سے پہلے تعارف میں ایک بات کہی تھی کہ مولانا نے کمیونزم کے بارے میں کہا تھا کہ یہ نظریہ زوال پذیر ہے اور بہت جلد یہ نا کام ہو جائے گا۔ جب آپ نے یہ بات کہی اس وقت وہ اپنے عروج پر تھا، پھر تقریباً تیس سال بعد اس کی شکست و ریخت ہوئی۔ ہمیں ایسے رہنما چاہیے جو وقت سے پہلے حالات کی تہ تک پہنچ کر درست رہنمائی کر سکیں اس تعارفی نکتہ کا فائدہ یہ ہوا کہ لوگ بہت توجہ سے مولانا کا خطاب سنتے رہے اور وقفۂ سوالات میں کئی احباب نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سوالات کئے کیونکہ اگر مولانا کی نظر اتنی گہری ہے تو اس مسئلہ میں کیا رہنمائی فرمائیں گے۔ یاد رہے یہ اس وقت کی بات ہے جب عموماً کشمیری رہنما اپنی تقریروں میں یہ تاثر دیا کرتے کہ گویا کشمیر کا مسئلہ حل ہونے کی خبر آج ملے کل ملے۔ مولانا افکار و خیالات میں تقلید جامد کے سخت خلاف تھے۔ اپنے مطالعہ اور غور و فکر کے نتیجہ میں جس بات کو درست سمجھا اس کا اظہار برملا کیا، وہ اس اصول پر عمل پیرا تھے ”لا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لائِمٌ۔ اپنے موقف کے اظہار میں کسی تعریف یا مخالفت کی پرواہ نہیں کرتے تھے۔ کسی کو مولانا کے نتیجہ فکر سے اختلاف تو ہو سکتا ہے لیکن جس کو حق سمجھا اس کا برملا اعلان کیا۔ مشہور محدث علما الشیخ ناصر الدین البانی کی فن حدیث پر تحقیقی مساعی کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے اور فن حدیث میں انھیں اتھارٹی سمجھتے ہوئے الرسالہ کے مختلف شماروں میں ان کی مساعی جمیلہ کا تذکرہ کیا۔

مولانا کے بعض خیالات سے اختلاف کی گنجائش ہے لیکن وہ اپنے موقف کو دلائل سے اس طرح مزین اور وزنی کرتے کہ ان کا علمی جواب ہر کس و ناکس کے بس میں نہ ہوتا۔ مولانا کی

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page