Al-Risala · August 2021 · page 305

1- ”امت کا زوال اور اسباب“

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۳۰۵

اہم تجاویز ڈاکٹر محمد خالد، برمنگھم میں الرسالہ کی کتابیں غور وفکر کے ساتھ پڑھتا رہتا ہوں۔ دورانِ مطالعہ جو باتیں میں نے محسوس کی ہیں، ان کو تجاویز کی شکل میں ذیل میں درج کر رہا ہوں:

1- ”امت کا زوال اور اسباب“

اس موضوع پر مولانا کی کتابوں میں بہترین مواد (data) موجود ہے۔ مگر یہ مواد مختلف کتابوں میں منتشر حالت میں ہے۔ اسے یکجا کر کے ایک کتابی شکل میں مدوّن کیا جا سکتا ہے جس کی افادیت بے حد وحساب ہوگی۔ ایسے دلائل ابھی تک سامنے نہیں لائے گئے۔

مثلاً کتاب: ”اسباقِ تاریخ“ کے صفحات 158، 160، 233، 239، 175، 171، 92، 263، 227، 233، 362، 326۔ یہ صفحات امت کے زوال اور یورپ کے عروج سے متعلق ہیں۔ یہی موضوع دوسری کتاب ”تصویرِ ملت“ کے صفحات: 152، 8، 5، 20، 37، 20، 89، 131، 141، 296، 306، 320، اور 297۔

یہی موضوع مولانا کی دیگر کتب، تمام ڈائر یز، اور سفر ناموں میں بھی مختلف انداز میں موجود ہے۔ ان سب کو یکجا کیا جا سکتا ہے۔ یہ امت کی تربیت کے لیے بہترین کتاب ہوگی۔ مگر یکجا تصنیف کی ضرورت کے تحت ان میں حذف و اضافہ ناگزیر ہوگا۔ اہل علم اس سے واقف ہیں۔ 2- موضوع: اسلامی دعوت اس پر موثر مضامین مختلف کتابوں میں بکھرے ہوئے ہیں۔ مثلاً کتاب ” تصویرِ ملت “ کے صفحات 255، 292، 354، 366، اور ”اسباقِ تاریخ“ سے، 251، 230، 242، 284، 147، 259، 288، 348، ”ڈائری 94-1993“ سے 241۔

یہ موضوع مولانا کے تمام سفر ناموں ، ڈائریوں اور دیگر کتب میں بکھرا ہوا ہے۔ ان میں ” الاسلام “، ” دین انسانیت “، ” عظمتِ اسلام “، ” احیاء اسلام “، ” عقلیاتِ اسلام “، ” مضامین

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page