Al-Risala · August 2021 · page 309

مولانا مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان برج تھے

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۳۰۹

سے معاملات میں اختلاف رکھنے والے لوگ بھی ان کے علمی کمالات کے قائل رہے ہیں۔ ملی، سماجی اور سیاسی مسائل پر بغیر کسی مصلحت کے بروقت اور بر محل بولنے والوں میں ان کا نام جلی حروف سے لکھا جائے گا۔ مولاناحیدالدین خاں نے اپنی تحریروں سے مثبت قومی مزاج بنانے کی کوشش کی ہے۔ ان کا رخصت ہونا ملک و قوم کا ایک بڑا نقصان ہے۔

معروف ادیب وقلم کار سید وجاہت شاہ نے مولانا مرحوم کے فرزندان و دیگر اہل وعیال کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ خالص مذہبی مسائل پر مولاناحیدالدین خان کے دلائل، زندگی کے حقائق و احوال پر سادہ وجاذب اسلوب میں کیے گئے ان کے تبصرے، ان کی رہنما یا نہ گفتگو انہیں بہت پسند تھی اور حقیقی زندگی میں ان سے استفادے کی بھی کوشش کی۔ ان کے اسلوب میں ایک بانگپن تھا اور انداز تحریر میں بلا کی کشش، وہ لکھتے نہیں تھے، اپنی بات کو قاری کے دل کی گہرائیوں میں اتارنے کا ہنر جانتے تھے، ایسی سادگی کے ساتھ ایسی سحر انگیز تحریریں لکھنے والا اردو زبان میں شاید ہی کوئی دوسرا گزر اہوگا۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔ جامعۃ الشیخ حسین احمد المدنی خانقاہ دیوبند کے مہتمم مولانامزمل علی قاسمی نے کہا کہ مولانا مرحوم کے انتقال پر ملال کی خبر نے دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اللہ نے انھیں بے پناہ مقبولیبتوں سے نوازا اور ہندوستان سے لے کر یورپ کے دور دراز ملکوں تک ان کے دورے ہوئے، مگر روئے زمین کے ہر خطے اور ہر گوشے میں وہ اپنی عالمانہ شان اور قلندرانہ وقار کے ساتھ پہنچے۔ انھوں نے دین اسلام کی عصری تعبیر و تشریح کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے اپنی حد تک پوری زندگی اس ضرورت کی تکمیل کی کوشش کی۔ اللہ مرحوم کو اپنے قرب خاص سے نوازے۔

جمعیۃ علماء ہند کے ضلع سکریٹری مولانا محمد ابراہیم قاسمی نے کہا کہ مولانا وحید الدین خان سماج کی صالح تعمیر و تشکیل کے لیے فرد کی تعمیر کو ضروری قرار دیتے تھے اور فرد کی تعمیر کے اجزا و عناصر وہ قرآن و حدیث، اسلامی مآخذ اور دنیا بھر کی ترقی یافتہ قوموں کے واقعات و احوال سے تلاش کرتے تھے۔ مولاناح وحیدالدین خان ایک فرد نہیں تھے، ایک ادارہ تھے، ایک انجمن تھے، ایک اکیڈمی تھے؛ بلکہ علم و نظر اور فکر و دانش کی پوری ایک کائنات تھے۔ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ دارالعلوم فاروقیہ دیوبند کے مہتمم مولانا نور الہدی قاسمی بستوی اور انڈو عرب ملٹی لنگول

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page