خواتین میں دعوت
الرسالہ، فروری ۲۰۲۱، صفحہ ۲۷
ڈسکشن میں زیادہ حصہ نہیں لے پائی، مگر سارے میسجر پڑھ کر بہت اچھا لگا۔ آج کا میرا اٹیک اوے یہ ہے کہ میں اپنی اور اپنی فیملی میں ایجوکیشن اور انٹلیکچول ڈیولپمنٹ پر فوکس کروں گی، اور اس کام کو اس طرح آگے بڑھاؤں گی کہ وہ اگلی نسل تک چلتا رہے۔ “ مز عارفہ نصیر (دہلی) لکھتی ہیں: ”میں ہر دن بہت سی نئی باتیں سیکھتی ہوں، اور پہلی بار ایسا ہورہا ہے کہ میں جو کچھ سیکھتی ہوں اس کو پریکٹس میں بھی لارہی ہوں۔ بعض دفعہ تو مولا نا اور آپ سب لوگوں کے لیے اللہ سے رورو کر دعائیں کرتی ہوں۔ “ مز راضیہ خان لکھتی ہیں: ”مولانا صاحب جیسے اسکالر سے اللہ نے لرننگ کا موقع دیا۔ ہر دن اس گروپ کے ذریعے مولانا صاحب کو سنتی یا پڑھتی ہوں۔ پھر اس پر ڈسکشن ہوتا ہے، جس سے نئے نئے پوائنٹ سامنے آتے ہیں۔ اس سے ذہن کھلتا ہے، سنبھلنے اور اصلاح کرنے کا موقع ملتا ہے۔ میں نے جب سے یہ گروپ جوائن کیا ہے، میری ٹینشن کم ہوئی ہے۔ “ ’سی پی ایس لیڈیز گروپ‘ میں پوری دنیا کی سو سے زیادہ خواتین شامل ہیں، جو اس کے ذریعے اپنی معرفت کا دائرہ بڑھاتی ہیں، اور یہ سمجھنے کی کوشش کرتی ہیں کہ دعوت کے کام کو کیسے آگے بڑھایا جائے۔ پھر اس کو اپنے تعلقات والی خواتین کے ساتھ شیئر (share) کرتی ہیں۔ یہ واقعہ جب میں نے سنا تو مجھے ایک حدیث رسول یاد آئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ پوری زمین کو میرے لیے، اور میری امت کے لیے مسجد اور پاک بنا دیا گیا ہے (لِي وَلأُمَّتِي مَسْجِدًا وَطَهُورًا) مسند احمد، حدیث نمبر 22137_ توسیعی اعتبار سے اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ اب ایسا زمانہ آنے والا ہے، جب کہ میری امت کے لوگ جس طرح مسجد میں آزادی کے ساتھ عبادت کا کام کرتے ہیں، اسی طرح آزادی کے ساتھ دنیا میں ہر جگہ دعوت اور عبادت کا کام کرسکتے ہیں۔ یہاں تک کہ انٹرنیٹ کی ورچول دنیا (virtual world) میں بھی، یعنی فیس بک اور واٹس ایپ وغیرہ۔ سی پی ایس خواتین کا یہ کام بلاشبہ ایک قابل تعریف کام ہے۔ اس طرح خواتین موجودہ دور میں دینی مشن کو آگے بڑھا سکتی ہیں۔ میں اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں یہ سی پی ایس لیڈیز گروپ گلوبل لیول پر دعوت کا بہت بڑا کام کرے، اللہ ان کی کوششوں کو قبول کرے، اور ان کی حفاظت کرے، آمین۔
‹ Previous page Next page › Contents of February 2021 All issues