Al-Risala · May 2022 · page 19

پولیٹیکل ایکٹوزم، دعوہ ایکٹوزم

الرسالہ، مئی ۲۰۲۲، صفحہ ۱۹

پولیٹیکل ایکٹوزم، دعوہ ایکٹوزم

اہل اسلام کے لیے اجتماعی زندگی میں کام کرنے کے دو طریقے ہیں ۔ پولیٹیکل ایکٹوزم (political activism)، اور دعوہ ایکٹوزم (dawah activism)۔ پولیٹیکل ایکٹوزم کا نشانہ یہ ہوتا ہے کہ پولیٹیکل پاور پر قبضہ کیا جائے، اور اپنی حکومت قائم کی جائے۔ اس کے مقابلے میں دعوہ ایکٹوزم مکمل طور پر ایک غیر سیاسی ایکٹوزم ہے۔ دعوہ ایکٹوزم اپنے طریق کار کے اعتبار سے شروع سے آخر تک پرامن ایکٹوزم ہوتی ہے۔ پولیٹیکل ایکٹوزم کا نشانہ سیاسی اقتدار پر قبضہ کرنا ہوتا ہے، اور دعوہ ایکٹوزم کا نشانہ لوگوں کے دلوں کو بدلنا، اور ان کو اپنے خالق کا سچا بندہ بنانا ہے۔ پولیٹیکل ایکٹوزم کا نشانہ دنیوی مفادات کا حصول ہوتا ہے۔ اس کے برعکس، دعوہ ایکٹوزم کا نشانہ یہ ہوتا ہے کہ جنتی معاشرے کے لیے افراد تیار کیے جائیں، جس کو قرآن میں ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے: فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا (4:69) ۔ یعنی وہ ان لوگوں کے ساتھ ہوگا جن پر اللہ نے انعام کیا، یعنی پیغمبر اور صدیق اور شہید اور صالح۔ کیسی اچھی ہے ان کی رفاقت : Whoever obeys God and the Messenger will be among those He has blessed: the messengers, the truthful, the witnesses, and the righteous. What excellent companions these are!

پولیٹیکل ایکٹوزم کا نشانہ سیاسی اقتدار کا حصول ہوتا ہے۔ اس کے برعکس، دعوہ ایکٹوزم کا نشانہ جنت کا حصول ہوتا ہے۔ یہی دونوں قسم کی تحریکوں کی پہچان ہے۔ دعوہ ایکٹوزم میں سارا نشانہ اللہ رب العالمین کی رضا ہوتی ہے۔ دعوہ ایکٹوزم مکمل طور پر خدا رخی ایکٹوزم (God-oriented activism) ہے۔ اس کے برعکس، پولیٹیکل ایکٹوزم اول سے آخر تک سیاست رخی (politics oriented) تحریک ہے۔ ہے۔ دعوہ ایکٹوزم میں فرشتے انسان کے معاون ہوتے ہیں، اور خیر پھیلتا ہے۔ اس کے برعکس، پولیٹیکل ایکٹوزم سے منفی سوچ پیدا ہوتی ہے، اس سے شر پھیلتا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 2022 All issues

Printed page