Al-Risala · May 2022 · page 32

He shall be hanged

الرسالہ، مئی ۲۰۲۲، صفحہ ۳۲

ڈائری 1986

آج جناب دانیال لطیفی صاحب ایڈوکیٹ (پیدائش 1917) ہمارے دفتر (نظام الدین ویسٹ، نئی دہلی) میں آئے۔ ان سے بہت ہی دلچسپ قانونی باتیں معلوم ہوئیں۔ مثلاً انہوں نے کہا کہ کوئی اچھے سے اچھا وکیل بھی ایک سچے گواہ کو توڑ نہیں سکتا۔ بشرطیکہ وہ صرف وہی کہے جو اس نے دیکھا ہے۔ وہ اس پر نہ ایک لفظ بڑھائے اور نہ ایک لفظ گھٹائے۔ اس سلسلے میں کچھ واقعات بھی انہوں نے بتائے۔

پھر انہوں نے ایک لطیفہ بتایا کہ برطانیہ کورٹ نے ایک مجرم کے لیے سولی کا فیصلہ کیا۔ اس کے بارے میں کورٹ کے الفاظ یہ تھے:

He shall be hanged

مجسٹریٹ نے فیصلہ دیکھا تو اس نے کہا کہ میں اس کو سولی نہیں دے سکتا۔ کیونکہ اس میں صرف یہ کہا گیا ہے کہ ’’اس کو لٹکا دیا جائے‘‘ مگر یہ نہیں بتایا کہ کیسے ۔ اب میں اس کو سر کی طرف سے لٹکاؤں یا پاؤں کی طرف سے۔ اس طرح کے واقعات مختلف ملکوں کی عدالتوں میں پیش آئے۔ چنانچہ قانون کے الفاظ زیادہ مکمل کیے گئے ۔ دانیال لطیفی صاحب سے میں نے کہا کہ ان الفاظ کو لکھ دیجیے۔ دانیال لطیفی صاحب کو ایک کیسٹ ’’جدید امکانات‘‘ دیا گیا تھا۔ آج شام کو ان کا ٹیلی فون آیا کہ انہوں نے اس کیسٹ کو دو بار سنا۔ ان کو یہ کیسٹ بہت پسند آیا۔ اس باران کو ’’حل یہاں ہے‘‘ پڑھنے کے لیے دی گئی ہے۔

ابو الطیب احمد بن الحسین المتنبی (وفات 965ء) عربی زبان کا ایک نامور شاعر ہے۔ اس کے اشعار حکمت اور فلسفۂ حیات کے لیے مشہور ہیں۔ آج دہلی میں ایک بزرگ سے ملاقات

‹ Previous page Next page › Contents of May 2022 All issues

Printed page