Al-Risala · July 2022 · page 29

Doomsday not Far

الرسالہ، جولائی ۲۰۲۲، صفحہ ۲۹

یہ سائنس کی زبان میں قیامت کی پیشین گوئی ہے، یعنی زمین پر موجودہ حالات کا خاتمہ اور ایک نئی تاریخ کا آغاز۔ نئی دہلی کے انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز (18 نومبر 2007) نے گلوبل وارمنگ کے موضوع پر ایک رپورٹ شایع کی تھی۔ اس رپورٹ کے عنوان کے لیے اُس نے بامعنی طور پر ان الفاظ کا انتخاب کیا تھا— قیامت اب زیادہ دور نہیں:

Doomsday not Far

یہ صورتِ حال ایک طرف سیکولر آئیڈیا لوجی کو منسوخ کر رہی ہے، اور دوسری طرف وہ ہم کو یہ قرینہ (clue) دے رہی ہے کہ اس معاملے میں مذہبی آئیڈیا لوجی زیادہ درست اور مبنی بر حقیقت ہے۔ مذہبی آئیڈیا لوجی جو پیغمبروں کے ذریعے معلوم ہوئی، وہ یہ ہے کہ موجودہ سیارہ زمین اس لیے بنایا ہی نہیں گیا کہ یہاں انسان اپنے لیے مادی جنت کی تعمیر کر سکے ۔ یہاں کے ناقص اسبابِ یقینی طور پر کسی مفروضہ مادی جنت کی تعمیر میں رکاوٹ ہیں۔

اس معاملے میں درست اور مطابق واقعہ بات یہ ہے کہ موجودہ دنیا کے تمام اسباب، امتحانی پرچے (test papers) کی حیثیت رکھتے ہیں۔ موجودہ دنیا میں جو چیزیں انسان کو ملی ہیں، وہ بطور انعام نہیں ہیں۔ اگر یہ چیزیں بطورِ انعام ہوتیں تو وہ اپنی ذات میں کامل ہوتیں ۔ مگر جیسا کہ معلوم ہے، یہاں کی ہر چیز ناقص ہے اور ان چیزوں کا ناقص ہونا یہ بتاتا ہے کہ یہی نظریہ درست ہے کہ یہ چیزیں امتحانی پرچے کی حیثیت رکھتی ہیں، وہ انسان کو انعام کے طور پر نہیں دی گئیں ۔ یہ قرینہ (clue) یہ ثابت کرتا ہے کہ اس معاملے میں پیغمبرانہ نظریہ ہی صحیح نظریہ ہے، یعنی یہ کہ موجودہ دنیا غیر معیاری دنیا (imperfect world) ہے۔ اس کے بعد ایک اور دنیا بنے گی جو اس دنیا کا معیاری ورژن (perfect version) ہوگا۔ موت کے بعد بننے والی اِس معیاری دنیا میں وہ لوگ جگہ پائیں گے جو موجودہ امتحانی دنیا میں اپنے آپ کو اس کا اہل ثابت کر چکے ہوں۔ اس معاملے کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ تمام سیکولر فلسفی اور مفکر اور سماجی رہنما ہزاروں سال سے یہ کوشش کرتے رہے ہیں کہ وہ موجودہ دنیا میں منصفانہ سماج (just society) بنائیں ، مگر ساری

‹ Previous page Next page › Contents of July 2022 All issues

Printed page