قیامت کی طرف
الرسالہ، جنوری ۲۰۲۲، صفحہ ۴۷
قیامت کی طرف
انسان ایک ایسی مخلوق ہے جس کو زندگی گزارنے کے لیے بہت سی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثلاً پانی اور روشنی اور آکسیجن، وغیرہ۔ اس طرح کے بے شمار آئٹم ہیں جو انسان کی بقاء حیات کے لیے لازمی طور پر ضروری ہیں۔ یہ سامان حیات ہماری دنیا میں وافر طور پر بغیر مانگے ہوئے موجود ہے۔ اسباب حیات کے اس مجموعہ کو لائف سپورٹ سسٹم (life-support system) کہا جا سکتا ہے۔ یہ لائف سپورٹ سسٹم اتنا مکمل ہے کہ وہ انسان کی ہر چھوٹی بڑی ضرورت کو نہایت اعلیٰ صورت میں پورا کر رہا ہے۔ زمین سے لے کر سورج تک پوری دنیا استثنائی طور پر انسان کی خدمت میں لگی ہوئی ہے۔ انسان کو اس کی کوئی قیمت ادا کرنی نہیں پڑتی ہے۔
مگر اکیسویں صدی کے آغاز میں ایک ناپسندیدہ ظاہرہ پیدا ہوا جس کو گلوبل وارمنگ کہا جاتا ہے۔ گلوبل وارمنگ دوسرے الفاظ میں، زمین کے لائف سپورٹ سسٹم کے خاتمہ کی شروعات ہے۔ انڈسٹریل سرگرمیوں سے پیدا ہونے والے پلوشن نے سیارہ زمین پر ایسے حالات پیدا کیے، جب کہ یہ دنیا انسان کے لیے قابل رہائش (habitable) ہی نہیں رہے گی۔ موجودہ زمانے میں گلوبل وارمنگ کے بارے میں مسلسل خبریں آرہی ہیں جو قیامت کی پیشین گوئی (prediction) کی تصدیق کرنے والی ہیں۔ ستمبر 2021 میں، بی بی سی انگریزی میں مسلسل ایک نیوز آرہی ہے، ایک دن یہ نیوز حسب ذیل عنوان سے نقل کی گئی تھی:
Volcano on Canary Island La Palma erupts, spewing ash and lava into national park دوسری نیوز ویب سائٹس نے ان الفاظ میں لاپالما کی تباہی کی خبر دی ہے: La Palma Volcano Reaches Atlantic Ocean, Leaves Trail of Destruction Behind. (New18)
Bright lava flows, smoke pour from La Palma volcano eruption. (Sky News)
ان تمام نیوز کا خلاصہ یہ ہے کہ اسپین کے جزیرہ لا پالما میں کمبری ویجا (Cumbre the
‹ Previous page Next page › Contents of January 2022 All issues