Al-Risala · January 2022 · page 48

قیامت کی طرف

الرسالہ، جنوری ۲۰۲۲، صفحہ ۴۸

(Vieja) نامی آتش فشاں سے راکھ، دھوئیں۔ اور لاوا کے نکلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انتہائی گرم لاوے نے مکانات اور جنگلاتی علاقے کو جلا ڈالا ہے۔ اندازے کے مطابق، لاوے کے راستے میں آنے والے 1200 سے زیادہ گھر تباہ ہو چکے ہیں، اور 6 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ لا پالما میں آتش فشاں سے لاوے (volcanic lava) کا اخراج 19 ستمبر سے شروع ہوا تھا۔ دھماکے سے قبل 4.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہزاروں چھوٹے زلزلے کے ایک ہفتے کے بعد کمبری ویجا آتش فشاں پہاڑ سے سیاہ اور سفید دھواں کے بڑے بڑے بادل نکلے۔ اس سے اب تک180 ہیکٹرز کا علاقہ جل کر خاکستر ہو چکا ہے۔ کئی علاقوں پر سیاہ راکھ کی موٹی تہیں جم چکی ہیں۔ پگھلے ہوئے لاوا کا تقریبا 6 میٹر (20 فٹ) اونچا نہ رکنے والا بہاؤ سمندر کی طرف جا رہا ہے۔ ماہرین نے یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور پر سترہ سے بیس ملین کیوبک میٹر لاوا سمندر تک پہنچے گا۔ جب لاوا سمندر میں گرے گا تو پانی کے ملاپ سے شور بلند ہونے کے ساتھ ساتھ فضا میں انتہائی زہریلی اور تیزابی گیسیں بلند ہوں گی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس سے زمین میں مزید نئی دراڑیں ابھر سکتی ہیں۔

اس قسم کی صورت حال زمین کے اوپر ہر قسم کی زندگیوں (ecology) کے لیے سنگین خطرہ پیدا کرتی جا رہی ہے۔ تمام انسانی کوششوں کے باوجود کوئی بھی انسانی تدبیر گلوبل وارمنگ کا مقابلہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو پا رہی ہے۔ زمین کے ایکولوجیکل سسٹم کی صورت حال دن بدن پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے مطابق، فضائی آلودگی سے ہونے والے نقصان کا جو اندازہ ماضی میں کیا گیا تھا، اب اس سے کہیں زیادہ نقصان کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ چنانچہ بالواسطہ یا براہ راست طور پر اس کا اثر تمام انسانی آبادیوں تک پہنچ رہا ہے۔ میڈیا میں مسلسل یہ خبریں آ رہی ہیں کہ تمام دنیا کے سائنس دانوں نے گہری ریسرچ کے بعد یہ پایا ہے کہ ہماری زمین میں موسمیاتی تبدیلی (climatic change) اس خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے کہ اب وہ ناقابل تبدیل (irreversible) ہو چکی ہے۔ ایکولوجی کا معاملہ اتنا بگڑ چکا ہے کہ آلودگی پھیلانے والی سرگرمیوں کو روک بھی دیں تب بھی صرف قدرتی عمل (natural processes) سے ہوا میں کافی زیادہ قدرتی کاربونک ایروسول (carbonic aerosol) یعنی مائیکرو اسکوپک لیکوئڈ

‹ Previous page Next page › Contents of January 2022 All issues

Printed page