Al-Risala · January 2022 · page 49

قیامت کی طرف

الرسالہ، جنوری ۲۰۲۲، صفحہ ۴۹

ڈراپ لیٹس (Microscopic Liquid Droplets) بنتی ہیں، جن سے انسانی صحت پر سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

گلوبل وارمنگ اور اس کے متعلق پہلوؤں پر موجودہ زمانے میں وسیع پیمانے پر مطالعہ کیا جا رہا ہے۔ اس مطالعے کا ایک حصہ یہ ہے کہ زمین کے نارتھ پول اور ساؤتھ پول میں پہاڑ کی مانند برف کے بڑے بڑے تودے (glaciers) ہیں۔ ان تودوں کے نیچے بڑے بڑے آتش فشاں پہاڑ (volcanoes) چھپے ہوئے ہیں۔ یہ آتش فشاں محصور توانائی (pent-up energy) کے بھاری ذخیرے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کے اوپر برف کے تودے گویا کہ بڑے بڑے فطری ڈھکن تھے جو اس آتش فشاں کو پھٹ کر باہر آنے سے روکے ہوئے تھے۔ گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں نارتھ پول اور ساؤتھ پول کے یہ برفانی ڈھکن تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ اس طرح شدید طور پر یہ خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ نارتھ پول اور ساؤتھ پول کا برفانی ڈھکن بہت جلد پگھل کر ختم ہو جائے اور ان کے اندر چھپا ہوا آتش فشاں پھٹ کر آگ اور لاوا (lava) کی صورت میں باہر آ جائے۔ مثلاً لا پالما کا لاوا بحر اٹلانٹک تک پہنچا تو وہاں لاوا کے پانی میں ملنے سے دھماکے شروع ہو گئے ہیں، اور زہریلی گیس کے بادل فضا میں پھیل رہے ہیں۔ لاوا کا مطالعہ کرنے والے سائنسدانوں نے اسے 1000 ڈگری سینٹی گریڈ (1,800 ڈگری فارن ہائیٹ سے زیادہ) پر ناپا۔ اس وقت یہ آتش فشاں ایک دن میں 8,000 سے 10,500 ٹن سلفر ڈائی آکسائیڈ پیدا کر رہا ہے۔ سلفر ڈائی آکسائیڈ صحت عامہ کے لیے بہت ہی سنگین مسئلہ ہے۔ یہ تیزابی بارش اور فضائی آلودگی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ یہی سب وہ چیزیںہے، جن کو لائف سپورٹ سسٹم کے خاتمہ کی طرف سفر کہا جا سکتا ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے قیامت کے تعلق سے مختلف پیشین گوئیاں کی ہیں۔ ان میں کلائمیٹ کی تبدیلی کے تعلق سے چند یہ ہیں: دخان (اسمگ)، زمین کا دھنسنا یا لینڈ سلائڈ، سورج کا مغرب (مخالف سمت) سے نکلنا (صحیح مسلم، حدیث نمبر 2901)، زلزلوں کی کثرت (صحیح البخاری، حدیث نمبر 7121)، وغیرہ۔ حالات بتاتے ہیں کہ ان باتوں کی ابتدا ہو چکی ہے۔ نیوز کے مطابق، ایک مقامی باشندے نے لا پالما کی تباہی کو ان الفاظ میں بیان کیا ہے کہ ہر چیز تباہ و برباد ہو گئی: Everything is destroyed

‹ Previous page Next page › Contents of January 2022 All issues

Printed page