Turmoil یعنی پریشانی
الرسالہ، مارچ ۲۰۲۳، صفحہ ۴۰
ان شاء اللہ، اس نام سے ایک کتاب شائع کی جائے گی۔ اس کتاب کے چار حصے ہوں گے۔ پہلے حصہ میں قرآن کی منتخب آیتوں کا ترجمہ، دوسرے حصہ میں منتخب احادیث کا ترجمہ، تیسرے حصہ میں رسول اللہ کے منتخب واقعات اور چوتھے حصے میں صحابہ کے منتخب واقعات۔ یہ سب چیزیں بغیر تشریح کے جمع کی جائیں۔ اپنی طرف سے صرف مختصر عنوان کا اضافہ ہو۔ اسلام کے تعارف کے لیے، ان شاء اللہ، یہ ایک بہت مفید کتاب ثابت ہوگی۔
آج کل غیرمسلموں میں اسلام کے مطالعہ کا کافی رجحان پیدا ہوا ہے۔ مگر وہ اسلام کو جیسا ہے ویساہی (as it is) پڑھنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک ضرورت یہ ہے کہ قرآن اور حدیث کے ترجمے شائع کیے جائیں۔ دوسرا کام یہ ہے کہ اس انداز میں کچھ مختصر کتابیں تیار کی جائیں۔ اس دوسرے کام کے ذیل میں ’’اسلام: ایزاٹ از‘‘، ان شاء اللہ، ایک مفید کتاب ثابت ہوگی۔ نمائش میں اسلامی مرکز کا بک اسٹال بھی لگا ہوا ہے۔ یہاں کافی غیر مسلم آ رہے ہیں اور زیادہ تر وہ ترجمہ قرآن مانگتے ہیں۔ کچھ روسی بھی آئے اور انہوں نے روسی زبان میں قرآن کا ترجمہ طلب کیا۔ 14 فروری 1986 تذکیر القرآن کے 26 پارے ہو گئے ہیں۔ جب میں اس کو سوچتا ہوں تو یہ سب مجھے ایک خواب معلوم ہوتا ہے۔ تذکیر القرآن سب سے پہلے کسی قدر مختلف شکل میں الجمعیة ویکلی میں شروع ہوا۔ مگر چند قسطوں کے بعد اس کا سلسلہ بند ہو گیا۔ اس کے بعد الرسالہ میں اس کا سلسلہ موجودہ شکل میں شروع ہوا تو اس کو میں نے اپنی ہلاکت کی قیمت پر لکھا ہے۔ اس کا ہر صفحہ اس طرح لکھا گیا ہے کہ مجھے ایسا معلوم ہوتا تھا کہ اب اس کا اگلا صفحہ لکھنا مجھے نصیب نہ ہوگا۔ تذکیر القرآن سے میرا لگاؤ اتنا زیادہ رہا ہے کہ اس رات کو جب کہ میرا ہاتھ بجلی کے جنکشن باکس میں تھا اور بجلی کی لہریں میرے جسم میں دوڑ رہی تھیں۔ اس وقت بھی مجھے یہی فکر لاحق تھی کہ میرا تو آخر وقت آ گیا، اب تذکیر القرآن کو کون مکمل کرے گا (تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو، الرسالہ، اکتوبر 1983، بعنوان : دوبارہ زمین پر)۔
‹ Previous page Next page › Contents of March 2023 All issues