Al-Risala · January 2023 · page 21

تزکیہ نفس

الرسالہ، جنوری ۲۰۲۳، صفحہ ۲۱

مطالعہ کے بغیر انسانی شخصیت کی تکمیل ممکن نہیں (مولانا وحید الدین خاں صاحب کا ایک انٹرویو)

سوال : انسانی زندگی میں آپ مطالعہ کو کیا اہمیت دیتے ہیں؟

جواب : انسانی زندگی میں مطالعہ کی اہمیت بے حد بنیادی ہے۔ غذا اگر جسمانی وجود کے لیے ضروری ہے تو مطالعہ ذہنی وجود کے لیے۔ مطالعہ کے بغیر انسانی شخصیت کی تکمیل ممکن نہیں۔ سوال : آپ کے اندر مطالعہ کا شوق کب اور کیسے پیدا ہوا؟

جواب : میں جس خاندان میں پیدا ہوا وہاں مطالعہ، خاص طور پر ادبی مطالعہ کا رواج پہلے سے موجود تھا۔ اس لیے بچپن ہی سے میرے اندر مطالعہ کا شوق پیدا ہو گیا۔ تاہم باقاعدہ شعور کے طور پر میرے اندر مطالعہ کا ذوق اس وقت پیدا ہوا جب میں نے سرجیمز جینز (Sir James Jeans, 1877-1946) کی کتاب پڑھی۔ اس کتاب نے میرے سامنے مطالعہ کی نئی دنیا کھول دی۔

سوال : مطالعہ کی غرض کیا رہی ہے؟

جواب : میرے مطالعہ کی غرض خاص طور پر دور ہی ہیں۔ اسلام کو اس کے اصل مآخذ اور قدیم علمائے اسلام کے ذریعہ سمجھنا، اور دوسرے، اسلام کے خلاف جدید فکری چیلنج کو براہ راست ذرائع سے معلوم کرنا۔ پھر اس مطالعہ کی روشنی میں اسلام کے تعارف پر اور جدید فکری چیلنج کے رد میں کتابیں تیار کرنا۔ سوال : آپ نے کس قسم کی کتابوں سے مطالعہ کا آغاز کیا؟

جواب : ابتداء میں زیادہ تر ادبی کتابیں پڑھتا تھا۔ اس کے بعد مدرسہ کی تعلیم کے نتیجہ میں اسلامی کتابیں پڑھنے لگا۔ اور اس کے بعد جدید الحاد سے تعلق رکھنے والی کتابوں کو پڑھنا شروع کیا۔ سوال : آپ کے مطالعہ کی رفتار کیا ہے؟

جواب : میرا مطالعہ اور تحریر دونوں ساتھ ساتھ جاری رہتے ہیں۔ اس لیے مطالعہ کی مقداری رفتار متعین کرنا مشکل ہے۔ میں رات دن بس پڑھتا ہی رہتا ہوں۔ اور دوران مطالعہ جب کوئی مضمون ذہن میں آتا ہے تو اس کو لکھ لیتا ہوں۔

سوال : کن زبانوں کی کتابیں آپ کے مطالعہ میں رہتی ہیں؟

‹ Previous page Next page › Contents of January 2023 All issues

Printed page