تزکیہ نفس
الرسالہ، جنوری ۲۰۲۳، صفحہ ۲۴
کرنے کے لیے جو کتابیں لکھی گئی ہیں، ان میں سے کوئی کتاب مجھے پسند نہیں۔ سوال: آپ کے پسندیدہ مصنفین کون کون سے ہیں؟ وجہ پسندیدگی پر بھی روشنی ڈالیے؟ جواب: دور جدید کے مسلم مصنفین میں سے کوئی مصنف مجھے پسند نہیں۔ ان میں سے کسی کی کتاب میرے نزدیک (جدید) علمی اسلوب پر نہیں ہے۔
سوال: آپ کو سب سے زیادہ کس مصنف نے متاثر کیا؟
جواب: مجھے سب سے زیادہ میرے شعورِ فطرت نے متاثر کیا۔ میرے نزدیک سب سے بڑی کتاب فطرت کی کتاب ہے۔
سوال: آپ کے پسندیدہ ادیب و شاعر کون کون سے ہیں؟ انہیں دوسروں کے مقابلے میں آپ کیوں ترجیح دیتے ہیں؟
جواب: مجھے کوئی ادیب یا شاعر پسند نہیں۔ ادب اور شاعری کو میں ایک فطری صلاحیت کا غلط استعمال سمجھتا ہوں۔
سوال: کیا آپ کو اجتماعی مطالعہ کا موقع میسر آتا ہے؟
جواب: اجتماعی مطالعہ کا ذوق میرے اندر نہیں ہے۔
سوال: آپ کتابیں خرید کر پڑھتے ہیں یا دوسروں کی کتابوں اور لائبریریوں سے استفادہ کرتے ہیں؟ جواب: میں حسب مقدور کتابیں خریدتا ہوں، ورنہ دوسروں سے یا لائبریری سے مستعار لے کر پڑھتا ہوں۔
سوال: کیا آپ کی کوئی ذاتی لائبریری بھی ہے؟ اسے درست رکھنے کے لیے آپ کیا صورت اختیار کرتے ہیں؟
جواب: میری ذاتی لائبریری ہے۔ اس کو درست رکھنے کے لیے میں یہ کرتا ہوں کہ ہر کتاب کو اس کی متعین جگہ پر رکھتا ہوں۔
سوال: مطالعہ کے تعلق سے اپنا کوئی خاص تجربہ؟
جواب: مطالعہ کے سلسلہ میں میرا تجربہ یہ ہے کہ آدمی لکھنے سے زیادہ پڑھنے پر دھیان دے۔ ذاتی طور پر میری تحریر میرے مطالعہ کا حاصل (by-product) ہوتی ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of January 2023 All issues