تزکیہ نفس
الرسالہ، جنوری ۲۰۲۳، صفحہ ۲۵
سوال: مطالعہ کے شائقین کے لیے اگر کوئی تجویز یا مشورہ ہو تو پیش فرمائیں؟ جواب: تمام بہترین کتابیں سنجیدہ اسلوب میں ہوتی ہیں۔ اس لیے مطالعہ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے ضروری ہے کہ آدمی سنجیدہ مطالعہ کا ذوق اپنے اندر پیدا کرے۔ سطحی چیزوں کا مطالعہ آدمی کے اندر سطحی مزاج پیدا کرتا ہے، اور گہری چیزوں کا مطالعہ اس کے اندر گہرے فکر کی پرورش کرتا ہے۔ مطالعہ کا مقصد صرف واقفیت میں اضافہ نہیں، بلکہ بصیرت میں اضافہ ہے۔ اسی لیے کہا گیا ہے : یک من علم را ده من عقل می باید (ایک حصہ علم کے لیے دس حصہ عقل کی ضرورت ہوتی ہے)۔ بصیرت کے بغیر علم سے حقیقی فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا۔
(بحوالہ: میر مطالعہ، مرتب تابش مہدی، نئی دہلی، 1995، صفحات 212-209) ایک ضروری اعلان قارئین الرسالہ کی خواہش اور دلچسپی کے مدِ نظر الرسالہ اب (جولائی 2023 سے) ہندی میں بھی شائع ہونے جارہا ہے۔
آپ اپنے ہندی جاننے والے عزیزوں اور رشتہ داروں کے لیے الرسالہ سبسکرائب کریں اور اس کی مثبت فکر سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اور دوسروں کو بھی اس سے مستفید ہونے میں مدد کریں۔
الرسالہ ہندی کا سبسکرپشن رجسٹرڈ ڈاک سے 400 روپئے سالانہ ہے۔ فی کاپی 35 روپئے اور 5 کاپی سے زیادہ کے سبسکرپشن پر 30% کی رعایت ہوگی۔ مزید معلومات کے لیے اور سبسکرپشن کی رقم ارسال کرنے کے بعد برائے مہربانی ہمیں مندرجہ ذیل نمبر پر ضرور اطلاع دیں:
‹ Previous page Next page › Contents of January 2023 All issues