Al-Risala · September 2023 · page 32

13 مارچ 1986

الرسالہ، ستمبر ۲۰۲۳، صفحہ ۳۲

تھا، اس لیے اللہ تعالیٰ نے قرآن کے بعد معجزات کو بھیجنا بند کر دیا۔

جماعت اسلامی کے دو صاحبان ملنے کے لیے آئے۔ گفتگو کے دوران میں نے کہا کہ مولانا ابوالاعلیٰ مودودی نے تقسیم ہند کے وقت مدراس میں یک تقریر کی تھی، جس میں انہوں نے ہندستان میں تحریک اسلامی کا لائحہ عمل بتایا تھا۔ اس میں انہوں نے کہا تھا کہ آزاد ہندستان میں سب سے پہلا کام یہ ہوگا کہ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان قومی کشمکش کو ختم کیا جائے ، اس کے بغیر ہندستان میں اسلامی دعوت کا کام نہیں کیا جا سکتا۔

میں نے کہا کہ یہ ایک نہایت اہم اور بنیادی بات تھی مگر جماعت اسلامی ہند اس پر نہ چل سکی۔ جماعت اسلامی ہند اگرچہ اسلامی دعوت کا نام لیتی ہے، مگر اس کے ساتھ وہ مسلمانوں کی ان نام نہاد ملی سرگرمیوں میں بھی شریک ہے جو ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان قومی کشمکش پیدا کرنے والے ہیں۔ مولانا مودودی کی رہنمائی اگرچہ بذات خود صحیح تھی، مگر وہ پوری بات نہ کہہ سکے۔ معاملہ کے نصف تک ان کی نظر پہنچی، مگر معاملہ کا دوسرا نصف ان کی نگاہوں سے اوجھل رہ گیا۔ ہندستان میں قومی کشمکش کا ختم ہونا بلاشبہ انتہائی ضروری ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ اس کو کون ختم کرے ۔ ہمارے تمام مسلم قائدین قومی کشمکش کے خاتمہ کا نام لیتے ہیں، مگر وہ چاہتے ہیں کہ دونوں قو میں اس کو ختم کریں، اور یہ یقینی طور پر ناممکن ہے۔ اس طرح کی چیزیں جب بھی ختم ہوتی ہیں، یک طرفہ طور پر ختم ہوتی ہیں۔ مسلمان اگر ایک طرفہ طور پر اپنے تمام جھگڑے ختم کر دیں تو قومی کشمکش بھی ختم ہو جائے گی اور اسلامی دعوت کے لیے موافق ماحول پیدا ہو جائے گا۔ لیکن اگر مسلمان یک طرفہ طور پر اس کشمکش کو ختم نہ کریں تو وہ کبھی ختم ہونے والی نہیں۔ اور نہ یہ ممکن ہے کہ اس ملک میں کبھی اسلامی دعوت کے لیے وسیع موافق میدان پیدا ہو۔

پروفیسر کارل سگن (Carl Sagan, b. 1934) ایک ممتاز امریکی فلکیات داں ہیں۔ وہ اس وقت نیو یارک کی کارنیل یونیورسٹی میں خلائی مطالعہ کے استاد ہیں۔ کارل سگن کا ایک مضمون

‹ Previous page Next page › Contents of September 2023 All issues

Printed page