Al-Risala · September 2023 · page 33

Are there other planetary systems?

الرسالہ، ستمبر ۲۰۲۳، صفحہ ۳۳

ہندوستان ٹائمس 15 مارچ 1986 میں شائع ہوا ہے، جس کا عنوان ہے:

Are there other planetary systems?

اس مضمون میں انہوں نے دکھایا ہے کہ کائناتی کی ساری وسعتوں کے باوجود ابھی تک اس میں ہمارے شمسی نظام کے سوا کسی اور شمسی نظام کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ زبردست زمینی اور خلائی مشاہدات کے باوجود ابھی تک سائنس داں یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتے کہ ہماری زمین جیسا کوئی کرہ یا شمسی نظام جیسا کوئی نظام وسیع کائنات میں موجود ہے بھی یا نہیں۔ زمین جیسا سیارہ (Earth like Planet) ہماری کائنات کا انتہائی نادر واقعہ ہے۔ وہ لکھتے ہیں:

If other planetary systems are absent, we might have to reconcile ourself to a long cosmic loneliness. اگر دوسرے سیاراتی نظام موجود نہیں ہیں تو ہمیں ایک طویل کائنات تنہائی پر راضی ہو جانا چاہیے ۔

زمین یا سیاراتی نظام کا کائنات میں ایک مستثنیٰ واقعہ ہونا واضح طور پر ارتقائی پیدائش کی تردید ہے۔ کوئی استثنائی واقعہ شعوری تخلیق کا نتیجہ ہوتا ہے، نہ کہ اندھے ارتقائی عمل کا نتیجہ۔ اندھا ارتقائی عمل لازماً یکسانیت چاہتا ہے۔ اندھے ارتقائی عمل میں اس طرح کا بامعنی استثناء ہر گز ممکن نہیں جیسا بامعنی استثناء ہماری زمین ہے۔

18 مارچ 1986

مولانا محمد رفیق کانپوری ایم اے، ایل ایل بی، ملنے کے لیے آئے۔ وہ آج کل سعودی عرب میں رہتے ہیں۔ وہ عجیب و غریب صلاحیتوں کے آدمی ہیں۔ وہ کئی زبانیں جانتے ہیں اور بیک وقت روانی کے ساتھ بول سکتے ہیں۔

وہ اپنی زندگی کے مختلف واقعات سناتے رہے۔ کبھی اپنا کوئی واقعہ سناتے ہوئے اپنی کوئی گفتگو انگریزی میں دہرانے لگے۔ کبھی کسی دوسرے واقعہ کا ذکر ہوا جس میں انہوں نے عربی میں کلام کیا تھا اور وہ اس کو عربی میں نقل کرنے لگے۔ پھر انہوں نے اپنی ایک ہندی تقریر کا قصہ بتایا اور

‹ Previous page Next page › Contents of September 2023 All issues

Printed page