Al-Risala · September 2023 · page 39

26 مارچ 1986

الرسالہ، ستمبر ۲۰۲۳، صفحہ ۳۹

پیمانے پر متحد ہو گئے ہیں۔ لیکن یہی مسلمان اس وقت بھاگ کھڑے ہوں گے جب یہ کہا جائے کہ آئندہ سے مسلم مجرمین کو شریعت کے مطابق کوڑا مارا جائے گا اور سنگسار کیا جائے گا اور ان کے ہاتھ کاٹے جائیں گے۔ مسلمانوں کا موجودہ متحدہ مطالبہ صرف اس لیے ہے کہ خود ان کے اوپر اس کی زد نہیں پڑ رہی ہے لیکن اگر ان کو اپنی پیٹھ کے لیے بھی کوڑے کا خطرہ ہو اور ہاتھ کٹنے اور سنگسار کیے جانے کا اندیشہ ہو تو یہ متحدہ مطالبہ اچانک ختم ہو جائے گا۔

کیسے عجیب ہیں وہ مسلمان جنہوں نے اپنی نادان سیاست سے اسلام کو دوسروں کی نظر میں مضحکہ خیز بنا دیا ہے۔

26 مارچ 1986

ڈاکٹر این۔ جے ۔ خان (پیدائش 1932ء) انگلینڈ میں میڈیکل پریکٹس کرتے ہیں۔ آج وہ ملاقات کے لیے آئے۔ ان سے بہت سی دلچسپ اور مفید باتیں معلوم ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان میں ان کے والد صاحب کے زمانہ سے خاندانی اجتماع کا نظام قائم ہے۔ خاندان کے افراد وقفہ وقفہ سے ایک گھر یلو اجتماع میں شریک ہوتے ہیں۔ اس اجتماع کا صدر وہ شخص ہوتا ہے جو عمر میں سب سے زیادہ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے گھر میں کوئی جھگڑا نہیں۔ ہمارے یہاں بھی خاندان کے ایک شخص اور دوسرے شخص کے درمیان وقتی شکایتیں ہوتی ہیں مگر وہ بڑھنے سے پہلے ختم ہو جاتی ہیں۔ کیوں کہ خاندانی اجتماع میں لوگ اپنی ہر بات کو کھلے طور پر بیان کرتے ہیں۔ اس کے بعد اجتماع کا صدر (گھر کا بڑا ) جو فیصلہ کرتا ہے، اس کو سب لوگ بلا بحث مان لیتے ہیں۔ مزید سوالات کے بعد انہوں نے بتایا کہ اس نظام کو کامیابی کے ساتھ چلانے کا خاص راز ہے۔ ریزن کے سامنے سر جھکا دینا اور اپنی غلطی کو فوراً مان لینا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس کو سب سے بڑا انسانی کیریکٹر سمجھتا ہوں۔ مجھے ڈاکٹر خان صاحب کی یہ بات بہت پسند آئی۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر ہر خاندان میں اس قسم کا نظام قائم ہو جائے تو تمام

‹ Previous page Next page › Contents of September 2023 All issues

Printed page