Al-Risala · November 2023 · page 20

امت مسلمه

الرسالہ، نومبر ۲۰۲۳، صفحہ ۲۰

پسندیدہ ہوتی تھیں ۔ مگر اب یہ تمام چیزیں علمی وقار کے خلاف سمجھی جاتی ہیں۔ قدیم ذوق کے مطابق مبالغہ آمیز الفاظ ، رنگین ترکیبیں اور استعارے اور تشبیہات ادب کا کمال سمجھے جاتے تھے ۔ مگر اب کوئی تعلیم یافتہ آدمی اس قسم کے مضمون کو پڑھنا بھی پسند نہیں کرتا۔

یہی کیس طریقِ استدلال کا بھی ہے۔ پہلے زمانے میں کسی چیز کو ثابت کرنے کے لیے یہ بھی کافی تھا کہ آدمی اپنے نقطۂ نظر کے حق میں ایک تصوراتی مثال پیش کردے یا ایک حکایت بیان کردے ۔ مگر اب اس کو غیر معتبر سمجھا جاتا ہے کہ کوئی شخص اس قسم کی چیزوں سے اپنی بات ثابت کرنے لگے۔ پہلے زمانے میں کسی حوالے کے لیے اعدادی قطعیت یا واقعاتی تعین ضروری نہیں سمجھا جاتا تھا ، مگر جدید ذوق کے لیے وہ کلام بے معنی ہے جس میں تعیناتی زبان استعمال نہ کی گئی ہو۔ قدیم طریقے میں استدلال کی بنیاد تمام تر قیاسی منطق ہوا کرتی تھی۔ مگر اب قیاسی منطق بے قیمت ہوگئی ہے۔ اب تاریخی ، مشاہداتی اور تجزیاتی انداز میں بات کو ثابت کرنا معتبر مانا جاتا ہے۔ قدیم زمانے میں آدمی مناظر اور مبلغ بن کر ایک وکیل کی طرح بالکل برہنہ انداز میں (فریق ثانی کی ذاتیات پر حملہ کرتے ہوئے اپنے نقطۂ نظر کو ثابت کرتا تھا۔ اب موضوعی تجزیہ (objective analysis) کو معیاری انداز سمجھا جاتا ہے۔ پچھلے سو برس میں ہمارے یہاں بے شمار کتابیں لکھی گئی ہیں ۔ ان میں سے بہت سی کتابیں بجائے خود قیمتی بھی ہیں۔ مگر دورِ جدید کے اعتبار سے ان کی افادیت محض جزئی ہے ۔ کیوں کہ وہ قدیم طرز کے مطابق خطیبانہ نثر کا نمونہ ہیں۔ سائنسی طرز استدلال پر تحریری کام ابھی تک ہمارے یہاں تقریباً صفر کے درجے میں ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے جدید تعلیم یافتہ نو جوان اسلام کو سمجھنے کے لیے بھی مستشرقین کی کتابیں پڑھتے ہیں جو، خواہ ہمارے نزدیک غلط ہوں ، تا ہم وہ اپنے انداز اور اسلوب کے اعتبار سے جدید معیار کی حامل ہوتی ہیں ۔

اس کے بالمقابل مسلم مصنفین کی لکھی ہوئی کتابیں ان کو اپیل نہیں کرتیں۔ عملی مسائل کی فہرست ، جن کے حل کے لیے وقت کے نظام اجتماعی میں تغیر ضروری ہے، بہت طویل ہے۔ وقت کا اجتماعی نظام ، قومی اور بین اقوامی دونوں اعتبار سے ، سراسر انسانی فکر کی بنیاد پر قائم ہے۔ اس کے ڈھانچے میں رہتے ہوئے دین کے اجتماعی قوانین پر عمل کرنا ممکن نہیں رہا ہے۔ مگر یہاں اسلام نے جو

‹ Previous page Next page › Contents of November 2023 All issues

Printed page