Al-Risala · November 2023 · page 23

ڈائیلاگ اسلام میں

الرسالہ، نومبر ۲۰۲۳، صفحہ ۲۳

کی کوشش کریں۔ پیغمبرِ اسلام پر جب وحی اترنا شروع ہوئی تو اس کے آغاز میں ہی آپ پر یہ آیت اتری: وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ (37:11) ۔ یعنی خدا کی طرف سے آپ کو جو نظریہ حیات دیا گیا ہے، لوگوں کے درمیان اس کا چرچا کریں۔ آپ کا نظریہ حیات توحید پر مبنی تھا، جب کہ اس وقت عرب کے لوگ شرک پر عقیدہ رکھتے تھے۔ اس لیے فطری طور پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مشن دوطرفہ گفت و شنید کا موضوع بن گیا۔ آپ لوگوں سے اپنی بات کہتے اور لوگوں کا رد عمل سنتے اور پھر اس کی مزید وضاحت کرتے۔ اسی طرح آپ کا مشن عملاً وہی چیز بن گیا جس کو موجودہ زمانے میں ڈائلاگ کہا جاتا ہے۔ دورِ جدید کو دورِ ڈائلاگ بھی کہا جا سکتا ہے۔ مگر میرا تجربہ یہ ہے کہ اکثر لوگ مناظرہ (debate) اور ڈائلاگ میں فرق نہیں کرتے۔ وہ ڈائلاگ کے نام پر سیمینار کرتے ہیں اور پھر وہاں ڈیبیٹ کرنے لگتے ہیں۔ ڈائلاگ کا مقصد کامن گراؤنڈ تلاش کرنا ہوتا ہے، جب کہ ڈیبیٹ کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ فریق ثانی پر اپنی برتری کو ثابت کیا جائے۔ سب سے پہلے اس سوچ کو بدلنا چاہئے۔ اس کے بعد ہی کوئی ڈائلاگ مفید ہو سکتا ہے۔

ڈائلاگ کے عمل کو کار آمد بنانے کے لیے قرآن میں کچھ مفید اصول بتائے گئے ہیں۔ ان اصولوں میں سے کچھ اصولوں کا ہم یہاں تذکرہ کریں گے۔

1۔ اس سلسلے میں قرآن کی ایک آیت یہ ہے: ادْعُ إِلَى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ (16:125) ۔ یعنی، اپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اور اچھی نصیحت کے ساتھ بلاؤ، اور ان سے اچھے طریقے (جدال احسن) سے ڈسکسن کرو۔

اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ دوسروں سے تم جو گفتگو کرو وہ جدال احسن کے طریقے پر ہو۔ یعنی فریق ثانی سے تکرار نہ کرنا، بلکہ اس کے اختلاف کو سن کر سنجیدگی کے ساتھ ایسی بات کہنا جو اس کے مائنڈ کو ایڈریس کرنے والی ہو۔ گفتگو محض بحث و مباحثے پر ختم نہ ہو بلکہ وہ ایک نتیجہ خیز انجام پر ختم ہو۔ بات چیت کے دوران حریفانہ اور رقیبانہ انداز اختیار نہ کیا جائے بلکہ علمی انداز اختیار کیا جائے۔ 2۔ اس سلسلے میں دوسری آیت یہ ہے: وَلا تَسْتَوِي الْحَسَنَةُ وَلَا السَّيِّئَةُ ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيمُ (41:34) ۔ یعنی، اور بھلائی اور برائی دونوں برابر نہیں

‹ Previous page Next page › Contents of November 2023 All issues

Printed page