Al-Risala · November 2023 · page 24

ڈائیلاگ اسلام میں

الرسالہ، نومبر ۲۰۲۳، صفحہ ۲۴

تم جواب میں وہ کہوجو اس سے بہتر ہو۔ پھر تم دیکھو گے کہ تم میں اور جس میں دشمنی تھی وہ ایسا ہو گ جیسے کوئی دوست قرابت والا۔

قرآن کی اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ کوئی آدمی مسٹر دشمن نہیں۔ ہر آدمی امکانی طور پر مسٹر دوست ہے۔ اس لیے کہ ہر آدمی ایک ہی فطرت پر پیدا کیا گیا ہے، کئی فطرت پر نہیں۔ اس قرآنی اصول سے معلوم ہوتا ہے کہ ڈائیلاگ کا آغاز اس طرح نہیں ہونا چاہیے کہ پہلے ہی سے دونوں فریق ایک دوسرے کے بارے میں ناامید بنے ہوئے ہوں۔ صحیح طریقہ یہ ہے کہ ڈائیلاگ کا عمل پر امید ذہن کے ساتھ کیا جائے، نہ کہ ناامیدی اور مایوسی کے ذہن کے ساتھ۔

3۔ اس سلسلے میں قرآن کی ایک اور آیت یہ ہے: قُلْ يَأَهْلَ الْكِتَبِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ (3:64)۔ یعنی، اے اہل کتاب، آؤ ایک ایسی بات کی طرف جو ہمارے اور تمھارے درمیان مشترک ہے کہ ہم خدا کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں۔ اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ جب دو فریق کے درمیان بات چیت ہو تو اس وقت موضوع گفتگو کا انتخاب کس طرح کیا جانا چاہیے۔ وہ یہ کہ گفتگو کا آغاز اختلافی پہلو کو لے کر نہ کیا جائے، بلکہ دونوں فریقوں کے درمیان کامن گراؤنڈ (کلمہ سواء) تلاش کیا جائے اور اس کامن گراؤنڈ سے گفتگو کا آغاز کیا جائے_ یعنی گفتگو کا طریقہ اختلاف سے اتفاق کی طرف نہ ہو بلکہ اتفاق سے اختلاف کی طرف ہو۔ 4۔ اس سلسلے میں ایک اور قابل حوالہ آیت یہ ہے: وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللهَ عَدْوًا بِغَيْرِ عِلْمٍ (6:108)۔ یعنی، اور خدا کے سوا جن کو یہ لوگ پکارتے ہیں ان کو تم برا بھلا نہ کہو ورنہ یہ لوگ حد سے گزر کر جہالت کی بنا پر خدا کو برا بھلا کہنے لگیں گے۔ قرآن کی اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ جب دو فریقوں کے درمیان ایک اختلافی موضوع پر ڈائیلاگ ہو تو ضروری ہے کہ ڈائیلاگ کے باہر موافق ڈائیلاگ فضا کو باقی رکھا جائے۔ اگر ایسا ہو کہ دونوں فریقوں کا میڈیا یا ایک دوسرے کے خلاف نفرت کی باتیں پھیلا رہا ہو۔ دونوں طرف کے لوگ ایسی باتوں کا چرچا کرنے میں مصروف ہوں جس سے ایک دوسرے کے خلاف معاندانہ جذبات پیدا ہوتے ہیں تو ایسی غیر موافق فضا میں مفید ڈائیلاگ نہیں ہو سکتا۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ ڈائیلاگ کے

‹ Previous page Next page › Contents of November 2023 All issues

Printed page