5 اپریل 1986
الرسالہ، نومبر ۲۰۲۳، صفحہ ۳۶
ملاقات کی۔ وہ نہایت خوش دلی کے ساتھ ملے۔ انہوں نے کوئی شکایت نہیں کی اور فوراً ہی ہم کو ڈپٹی ڈائریکٹر مسزرگمینی (Rugmini) کے پاس بھیجا۔ مسزر گمینی نے بھی کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں کی اور فوراً ایک سپر وائزر کے نام لکھ کر دیا جس میں ہدایت تھی کہ محمد رضا خاں صاحب کو آج سے ڈیوٹی پر لگا لیا جائے۔ میں نے ڈپٹی ڈائریکٹر صاحبہ سے کہا کہ ڈیڑھ سال کی تنخواہ کا کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کا بھی انتظام کریں گے۔
یہ سلوک ایک مسلمان کے ساتھ ایک ایسے ملک میں ہوا جس کو ’’ہند و ملک‘‘ کہا جاتا ہے۔ کیسے عجیب ہیں وہ لوگ جو صرف شکایت کرنا جانتے ہیں۔ ان کی زبان کبھی اعتراف کے لیے نہیں کھلتی۔ 8 اپریل 1986 ہمارے مشن کے مخالفین کی مخالفت آج کل زوروں پر ہے۔ مگر عجیب بات ہے کہ لوگوں کی مخالفت میں جتنا اضافہ ہورہا ہے، اللہ تعالیٰ کی مدد میں بھی اسی کے ساتھ اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ ہندوستان کے نیم انگریزی داں یہ پروپیگنڈا کرنے میں مشغول ہیں کہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن غیر معیاری ہے۔ اس کی زبان غلط ہوتی ہے۔ اگر چہ ان حضرات کا حال یہ ہے کہ جب ان سے پوچھا جائے کہ الرسالہ (انگریزی) میں زبان کی غلطی کی کوئی مثال بتائیے تو وہ مثال بھی نہیں دے پاتے۔ مگر عین اسی وقت الرسالہ (انگریزی) باہر کی دنیا میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کرتا جا رہا ہے۔ افریقہ (نائجیریا) میں مقیم ایک صاحب (خواجہ کلیم الدین، مقیم حال پنسلوانیا، امریکا) چند مہینے سے ہم سے خط و کتابت کر رہے تھے۔ وہ الرسالہ (انگریزی) کا افریقی ایڈیشن نکالنا چاہتے ہیں۔ اب انہوں نے بالفعل یہ کام شروع کر دیا ہے۔ ڈاک سے ہم کو الرسالہ انگریزی کا مارچ 1986ء شمارہ موصول ہوا ہے۔ یہ الرسالہ (انگریزی) کے افریقی ایڈیشن کا پہلا شمارہ ہے۔ اسی طرح اب وہ، ان شاء اللہ، ہر مہینہ نکلتا رہے گا۔ پتہ یہ ہے:
Uniprinter Limited, p.o. box no.2779, Kano, Nigeria نائجیریا میں الرسالہ کو پسند کرنے والوں کا ایک باقاعدہ حلقہ بن گیا ہے۔ اور وہی اس ایڈیشن کو شائع کر رہا ہے۔ افریقہ کے مختلف ملکوں میں اس سے پہلے بھی بڑی تعداد میں الرسالہ جاتا رہا
‹ Previous page Next page › Contents of November 2023 All issues