Al-Risala · November 2023 · page 37

9 اپریل 1986

الرسالہ، نومبر ۲۰۲۳، صفحہ ۳۷

ہے۔ اب اس میں یہ مزید ترقی ہوئی ہے کہ خود افریقہ میں اس کو reprint کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح ان شاء اللہ اسلامی مرکز کا پیغام بہت وسیع پیمانے پر پھیلنا ممکن ہو سکے گا۔ یہ تمام تر اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔ ورنہ الرسالہ میں اس قسم کی کوئی کوشش نہیں جو کسی چیز کو عوامی مقبولیت عطا کرتی ہے۔

9 اپریل 1986

پاکستان کے انگریزی اخبار اسٹار (The Star) میں ایک مضمون بابری مسجد (اجودھیا) کے بارے میں چھپا تھا۔ اس کو نئی دہلی کے انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا (8 اپریل 1986) نے دوبارہ شائع کیا ہے۔

ایک پاکستانی مسلمان نے پاکستانی مسلمانوں کی حالت پر درد مندانہ تبصرہ کیا ہے۔ اس نے لکھا ہے کہ بابری مسجد کے مسئلہ پر پاکستانی اخباروں نے سنسنی خیز سرخیاں قائم کیں۔ علماء نے پرشور تقریریں کیں۔ نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمانوں میں جوش پیدا ہو گیا۔ انہوں نے جیکب آباد میں ہندوؤں کے خلاف بدلے کی کارروائی شروع کر دی۔

اس نے لکھا ہے کہ اسلام اس زمانے میں نام بن گیا ہے اس کا کہ اسلام کے نام پر کفر کے فتوے دیے جائیں۔ اسلام دشمنوں کو جلا یا پھونکا جائے۔ لوگوں کو کوڑے مارے جائیں۔ ایک دوسرے کے خلاف لامتناہی لڑائی جاری رکھی جائے۔ مضمون نگار نے اپنا مضمون ان الفاظ پر ختم کیا ہے: Islam was mankind's greatest liberator. It has been converted into an inquisition. p.8 اسلام انسانیت کو آزادی عطا کرنے والا مذہب تھا۔ مگر آج وہ ایک احتسابی عدالت میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

آج اسلام کو سیاست اور لیڈری کا عنوان بنا دیا گیا ہے۔ اس کا سب سے بڑا نقصان خود اسلام کو پہنچا ہے۔ لوگوں کو آج اسلام سے نفرت ہو گئی ہے غیر مسلموں کو بھی اور مسلمانوں میں اعلی تعلیم یافتہ طبقے کو بھی۔ اسلام کے یہ نمائندے اگر مخلص نہیں تو بلا شبہ وہ نادان ہیں اور اگر انہیں نادان نہ مانا جائے تو ان کا مخلص ہونا یقینی طور پر مشتبہ ہو جاتا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of November 2023 All issues

Printed page