Al-Risala · November 2023 · page 43

ماڈرن ایج میں سیرت نبوی کا ریلیونس

الرسالہ، نومبر ۲۰۲۳، صفحہ ۴۳

ماڈرن ایج میں سیرت نبوی کا ریلیونس

(سی پی ایس انٹرنیشنل کی چیئر پرسن ڈاکٹر فریدہ خانم نے لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کے اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ فیکلٹی کے زیر اہتمام پہلے یک روزه انٹرنیشنل سیرت کانفرنس، 10 اکتوبر 2023، کے لیے زیر نظر مضمون کا ایک حصہ ریکارڈ کروایا تھا۔ افادہ عام کے لیے اس کو مکمل شائع کیا جا رہا ہے) بسم اللہ الرحمن الرحیم انتہائی خوشی کی بات ہے کہ مجھے اس کانفرنس میں شرکت کا موقع مل رہا ہے۔ اس کے لیے میں وائس چانسلر ڈاکٹر شگفتہ ناز، ڈین آف فیکلٹی پروفیسر فلیحہ کاظمی اور دوسرے آرگنائزر کی شکر گزار ہوں۔ اس خاص موقع پر میں یہاں چند باتیں عرض کرنا چاہتی ہوں۔

قرآن میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لیے زندگی گزارنے کا ایک بہترین نمونہ ہیں (33:21)۔

سیرت نبوی کے مطالعہ کے دو طریقے ہیں۔ ایک، تقدس کے جذبہ کے تحت مطالعہ کرنا، یعنی برکت حاصل کرنے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو پڑھنا۔ دوسرے، سیرت سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے مطالعہ کرنا۔ قرآن کی روشنی میں دیکھا جائے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ سیرت نبوی کے مطالعہ کا مقصد "اسوہ نبوی" کو جاننا اور اس سے رہنمائی حاصل کرنا ہے (33:21)۔ اس سلسلہ میں مولانا وحید الدین خاں صاحب اپنی کتاب عظمت اسلام کے ایک چیپٹر عظمت رسول میں لکھتے ہیں کہ برطانی مستشرق ای ای کلیٹ نے اپنی ایک کتاب میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کیا ہے۔ اس نے آپ کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تاریخ میں مذہب اسلام کے بانی سے زیادہ حیرت ناک کوئی کردار نہیں پایا جاتا۔ کوئی دوسرا آدمی مشکل سے ملے گا جس نے دنیا کی تقدیر پر اتنا گہرا اثر ڈالا ہو۔ بلاشبہ ان کو ناموافق حالات ملے مگر وہ جانتے تھے کہ ان حالات کو کس طرح اپنے حق میں موڑا جائے۔ انھوں نے مشکلات کا مقابلہ اس عزم کے ساتھ کیا کہ ناکامی سے کامیابی کو نچوڑیں۔ اگرچہ وہ کسی دوسرے مقام پر یا کسی دوسرے زمانہ میں اس طرح کامیاب نہیں ہو سکتے تھے مگر یہ بھی یقینی ہے کہ دوسرا کوئی آدمی سرے سے کامیابی ہی حاصل نہیں کر سکتا تھا:

‹ Previous page Next page › Contents of November 2023 All issues

Printed page