Al-Risala · March 2023 · page 26

مذہبی رواداری ، تالیف قلب

الرسالہ، مارچ ۲۰۲۳، صفحہ ۲۶

سب سے بڑی نیکی۔ اس کی حقیقت یہ ہے کہ انسان اپنی فطرت کے اعتبار سے یہ چاہتا ہے کہ وہ کسی چیز کو اپنا سب کچھ بنائے ۔ اس کو اپنی زندگی میں سب سے اونچا مقام دے۔ اپنے خوف اور محبت کے جذبات کو سب سے زیادہ اس کے ساتھ وابستہ کرے ۔ وہی اس کے لیے اعتماد اور توکل کا سر چشمہ ہو۔ یہ درجہ صرف ایک خدا کو دینا توحید ہے۔

اور خدا کے سوا کسی اور سے اس قسم کی وابستگی اختیار کرنا شرک ہے۔ خدا کا یہ فیصلہ ہے کہ اس کی دنیا میں اہلِ توحید کو نجات ملے اور اہلِ شرک فلاح و نجات سے محروم ہو کر رہ جائیں۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور ہمارے ساتھ اس مجلس میں ابو بکر اور عمر رضی اللہ عنہما بھی تھے ۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان سے اٹھے۔ پھر آپ نے واپسی میں دیر لگائی تو ہم کو اندیشہ ہوا کہ ہماری غیر موجودگی میں آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچ گیا ہو۔ پس ہم گھبرا گئے اور ہم اٹھ گئے۔ اور میں گھبرانے والوں میں پہلا شخص تھا۔ پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کرتے ہوئے نکلا۔ یہاں تک کہ میں بنو نجار سے تعلق رکھنے والے ایک انصار کے باغ تک پہنچا۔ باغ کے چاروں طرف دیوار تھی۔ میں دیوار کے ارد گرد گھوما کہ کیا اس کا کوئی دروازہ ہے، مگر میں نے نہیں پایا۔ پھر میں نے دیکھا کہ ایک نالی ہے جو ایک بیرونی کنویں سے اندر جارہی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے کوشش کی، یہاں تک کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ گیا۔ تو آپ نے فرمایا کہ ابو ہریرہ؟ تو انہوں نے کہا: ہاں، اے اللہ کے رسول۔ آپ نے کہا کہ تمہارا کیا حال ہے۔ میں نے کہا کہ آپ ہمارے درمیان تھے۔ پھر آپ اٹھے اور واپسی میں دیر کی ۔ اس سے ہم کو اندیشہ ہوا کہ ہماری غیر موجودگی میں آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچ گیا ہو۔ پس ہم گھبرا گئے۔ اور میں گھبرانے والوں میں پہلا شخص تھا۔ پس میں اس باغ تک آیا۔ اس میں میں داخل ہوا جس طرح لومڑي داخل ہوتی ہے۔ دوسرے لوگ میرے پیچھے آرہے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ اے ابو ہریرہ — اور آپ نے اپنے دونوں جوتے مجھے دے دیے — پھر آپ نے فرمایا کہ تم میرے ان دونوں جوتوں کے ساتھ جاؤ۔ اور اس باغ کے اُدھر جو تم کو ملے جو یہ گواہی دیتا ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اس پر قلبی یقین رکھتا ہو تو تم اس کو جنت کی خوش خبری

‹ Previous page Next page › Contents of March 2023 All issues

Printed page