Al-Risala · July 2024 · page 46

ایک رجل سعید کا انتقال

الرسالہ، جولائی ۲۰۲۴، صفحہ ۴۶

ایک رجل سعید کا انتقال

معروف دینی ادارہ جامعہ دارالسلام عمر آباد (تمل ناڈو) کے جنرل سیکریٹری مولانا کا سا سعید احمد صاحب عمری (پیدائش 1936) کا 11 مئی 2024 کو انتقال ہو گیا۔ آپ کا تعلق ساؤتھ انڈیا کے ایک تجارتی خاندان سے تھا، آپ کے دادا کا محمد عمر (وفات (1927) نے جامعہ دار السلام قائم کیا تھا۔ اس ادارے کے تعلق سے مولانا وحید الدین خاں صاحب نے لکھا ہے کہ "جنوبی ہند میں ایک بڑا تعلیمی ادارہ ہے جو جامعہ دار السلام، عمر آباد (تمل ناڈو) کے نام سے مشہور ہے۔ وہ ابتدائی طور پر 1924 میں قائم ہوا اور اب وہ ایک بڑا تعلیمی مرکز بن چکا ہے۔ وہ انڈیا کے چند بڑے اسلامی مدارس میں سے ایک ہے۔ اس ادارے کی دعوت پر جنوبی ہند کا سفر ہوا۔ " (ماہنامہ الرسالہ، اکتوبر 2010) مولانا کا سا سعید صاحب نے اسی ادارے سے اپنی دینی تعلیم مکمل کی۔ پھر وہ اپنے بھائی کا محمد عمر ثانی کی وفات (1988) کے بعد جامعہ کے جنرل سیکریٹری بنائے گئے۔ آپ کے زمانے میں جامعہ کو غیر معمولی ترقی حاصل ہوئی۔ آپ مسلم پرسنل لا بورڈ کے سینئر نائب صدر اور کئی ملی تنظیموں کے ذمہ دار بھی رہے۔ آپ ملت کے ہر حلقہ اور ہر گروہ میں یکساں طور پر عزت و اعتماد کی نظر سے دیکھے جاتے تھے۔

محترم سیکریٹری صاحب نے اپنے ادارے میں دینی نصاب کے ساتھ عصری نصاب کو بھی شامل کیا تاکہ طلبہ کو دینی بصیرت کے ساتھ زمانے کی بصیرت بھی حاصل ہو۔ اسی طرح آپ نے ماہنامہ راہ اعتدال (جاری کردہ 1991) کے ذریعے امت میں اختلافات کو پس پشت ڈال کر متحد و متفق رہنے کی ترغیب دی۔ جامعہ کے تحت چلنے والے ادارہ تقابل ادیان میں آپ انڈیا کے مشہور و معروف علما کو بلا کر دعوتی و علمی محاضرات کروایا کرتے تھے۔ اسی سلسلے کے تحت آپ نے مولانا وحید الدین خاں (وفات 2021) کو تین دن کے لیے جون 2010 میں جامعہ دارالسلام مدعو کیا تھا۔ یہ رودادِ سفر ماہنامہ الرسالہ اکتوبر 2010 کے خصوصی شمارے میں "جنوبی ہند کا سفر" کے عنوان سے شائع ہو چکی

‹ Previous page Next page › Contents of July 2024 All issues

Printed page