Al-Risala · September 2024 · page 47

16 جون 1986

الرسالہ، ستمبر ۲۰۲۴، صفحہ ۴۷

صورت ہے، لیکن قبل ازیں گولی مارنے والے آدمی نے منصوبہ بنایا، بندوق حاصل کی، گولی حاصل کی، موٹر سائیکل حاصل کی۔ تو اس طرح یہ پورا ایک قصہ ہے۔ اب اخبار میں تو اتنی سی خبر آ جاتی ہے کہ ایک آدمی گولی سے ہلاک ہو گیا۔ اخبار کے صفحہ پر تو الٹا بہرام بن سکتا ہے، لیکن زندگی میں نہیں بن سکتا۔ جن لوگوں کا آپ نے ذکر کیا انہوں نے زندگی میں الٹا بہرام بنانے کی کوشش کی۔ اسی طرح پاکستان میں یہ کہا جاتا ہے کہ بھارتی کلچر ہم پر حملہ آور ہے اور یہ کہ ہمیں اس کو روکنا ہے، لیکن کیا وہ رک گیا۔ بھارتی فلمیں آپ کے گھر گھر میں دیکھی جا رہی ہیں۔ حکومت کا اختیار نا کام ہو گیا ہے۔ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ اس لیے کہ معاشرہ اور فرد تیار نہیں۔ مولانا آزاد سے لے کر ڈاکٹر اسرار تک کوئی ایک تحریک بھی ایسی نہیں جس نے حقیقی معنوں میں ”تعمیر فرد“ کا کام کیا ہو، اور ان الٹے کاموں کو چھوڑ دیا ہو جو تعمیر فرد کے کام کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ مثلاً آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بیٹا ڈاکٹر بنے، لیکن آپ اس سے دادا گیری بھی کروا رہے ہیں، تو ایسا ہو نہیں سکتا کہ وہ دادا گیری بھی کرے اور ڈاکٹر بھی بنے۔ ڈاکٹر بننے کے لیے دادا گیری ترک کرنی پڑے گی۔ میرے خیال میں ان تحریکوں کی نا کامی کی وجہ یہ ہے کہ ان تحریکوں نے اس کام کو اپنا ہدف قرار دے دیا جو دین کا ہدف نہیں، اس طرح ان کی تمام جدوجہد ’عملاً‘ بے ہدف ہو کر رہ گئی۔ اس تیر نیم کش کی طرح جس کا کوئی ہدف نہ ہو۔ (جاری) ہر والدین کو فطری طور پر اپنی اولاد سے غیر معمولی محبت ہوتی ہے۔ اس محبت کا بہترین استعمال یہ ہے کہ والدین اپنے بچوں کو آداب زندگی سکھائیں ۔ وہ اپنے بچوں کو بہتر انسان بنا کر دنیا کے کارزار میں داخل کریں ۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ والدین اپنی محبت کا استعمال زیادہ تر اس طرح کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کی ہر خواہش پوری کرنے میں لگے رہتے ہیں ، وہ سمجھتے ہیں کہ بچہ جو چاہے وہ اس کے لیے حاضر کر دیا جائے، یہی بچہ کے لیے محبت کا سب سے زیادہ بڑا استعمال ہے، مگر یہ بچوں کے حق میں خیر خواہی نہیں۔ ان کے حق میں خیر خواہی یہ ہے کہ بچہ جب بالکل چھوٹا ہو اسی وقت سے اس کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ شروع کر دینا چاہیے تاکہ یہ چیزیں عادت بن کر اس کی زندگی میں داخل ہو جائیں ۔ اس تعلیم و تربیت کے تین خاص پہلو ہیں: دین، اخلاق اور ڈسپلن۔

‹ Previous page Next page › Contents of September 2024 All issues

Printed page