Al-Risala · November 2024 · page 43

20 جون 1986

الرسالہ، نومبر ۲۰۲۴، صفحہ ۴۳

تبلیغ کی ۔ شراب اور زنا کو چھوڑنے کا حکم تک نہ اترا ۔ کعبہ میں بت نصب تھے ، ان کو چھیڑنے کا حکم نہ اترا ۔ اسی طرح آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے کئی مثالیں پیش کی جاسکتی ہیں ۔ رسول اللہ نے کم از کم تیرہ سال تک اپنے آپ کو مرحلہ اول تک محدود رکھا ۔ بعد ازاں بتدریج احکام اترنے لگے ۔ آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تدریج کار کے مطابق کام کیا ، تقسیم کار کے مطابق نہیں۔ سوال : ہمارے ہاں اقتدار کے بغیر اطاعت فی المعروف کی بنیاد پر بعض جماعتیں قائم کی گئی ہیں ۔ جن کا اپنے پیروکاروں سے یہ مطالبہ ہوتا ہے کہ معروف میں امیر کی اطاعت ان کے لیے لازم ہے ، جس طرح اسلامی حکومت کے امیر کی اطاعت اس کی رعایا پر لازم ہوتی ہے ۔ آپ کے خیال میں کیا شریعت میں اس کی گنجائش ہے؟

جواب : مجھے اس سے اتفاق نہیں۔ میرے نزدیک جماعت سازی یا امیر مقرر کرنا سہولت کار کے لیے ہیں۔ یہ فریضہ دین نہیں۔ جن جماعتوں کا آپ نے ذکر کیا ہے وہ اس کو فریضہ دین قرار دیتی ہیں۔ اب اسلامی مملکت کے امیر کی اطاعت سے باہر نکلنا ممکن نہیں ہوتا اور اس سے بغاوت جائز نہیں ہوتی ۔ ان لوگوں کے فہم حدیث کا تو یہ عالم ہے کہ جو حدیث اسلامی مملکت کے امیر کے لیے ہے وہ اس کو اپنی ذات پر چسپاں کر لیتے ہیں ۔ حالانکہ "الجماعت" اور چیز ہے اور ان کی جماعت اور چیز۔

سوال : بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اقامت دین اسی طرح فرض ہے جس طرح کہ نماز ، زکوۃ وغیرہ؟ جواب : اقامتِ دین کا جو مطلب ہمارے ہاں بعض جماعتیں پیش کرتی ہیں ، وہ ان کا خود ساختہ ہے۔ وہ اقامتِ دین سے اقامتِ نظام مراد لیتی ہیں ۔ یہ اقامت دین کی غلط تعبیر ہے۔ اقامتِ دین سے مراد سارے شرعی نظام کو لوگوں کے اوپر نافذ کرنا نہیں ۔ بلکہ دین کے اس بنیادی حصے کو پوری طرح اختیار کرنا ہے جو ہر شخص سے ہر حال میں مطلوب ہے اور جس کو اپنی زندگی میں پوری طرح شامل کر لینے کے بعد کوئی شخص خدا کی نظر میں مسلمان بنتا ہے ۔ قرآن کی جس آیت سے یہ لوگ استدلال کرتے ہیں وہاں "اقیمو الدین" سے مراد اساساتِ دین ہے ، یعنی توحید اور آخرت ، وغیرہ ۔ تمام علما نے اس کی یہی تفسیر کی ہے اور اس کا یہی مطلب بیان کیا ہے۔

سوال : مولانا ، بعض علما کا خیال ہے کہ ایک مسلمان کے لیے دین کا کام کرنے کی دو ہی صورتیں ہیں۔ یا تو وہ پہلے سے موجود کسی جماعت میں شامل ہو جائے اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو اپنی جماعت

‹ Previous page Next page › Contents of November 2024 All issues

Printed page