Al-Risala · November 2024 · page 44

20 جون 1986

الرسالہ، نومبر ۲۰۲۴، صفحہ ۴۴

قائم کرلے، تیسرا کوئی راستہ نہیں۔ آپ کا کیا خیال ہے؟

جواب: میں اس خیال سے متفق نہیں۔ کسی جماعت میں شمولیت کے بغیر بھی دین کا کام ہو سکتا ہے۔ قرآن وحدیث میں اس امر کی کوئی پابندی نہیں۔ یہ فرائض دین میں شامل نہیں۔ یہ ان لوگوں کا خود ساختہ دینی فرض ہے۔ اپنی خودساختہ تعبیروں کے لیے یہ خدا کے سامنے خود ہی جوابدہ ہوں گے۔ سوال: آپ جماعت اسلامی ہند میں طویل عرصہ تک شامل رہے ہیں۔ کیا جماعت اسلامی ہند اب بھی انہی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، جن بنیادوں پر تقسیم ہند سے قبل کر رہی تھی؟ جواب: یہ ایک المناک کہانی ہے۔ جماعت اسلامی ہند فکری اور اعتقادی طور پر تو وہی ہے جو کہ پاکستان کی جماعت اسلامی ہے، لیکن اس کے لیے حالات کار مختلف ہیں۔ جب میں جماعت اسلامی ہند میں تھا تو اس وقت قومی اور ملکی مسائل کو پروگرام میں شامل کرنا گناہ کے درجے میں تھا۔ ان کا خیال تھا کہ وہ بین الاقوامی جماعت ہیں، ان کا نظریہ بین الاقوامی ہے اور یہ کہ ملی مسائل حقیقت میں کچھ نہیں لیکن آج ان کی پوری تحریک ملی مسائل کی بنیاد پر چل رہی ہے۔ میں نے ان سے کہا کہ جب تک آپ یہ اعلان نہ کریں کہ آپ نے اپنے سابقہ نظریہ کو خیر باد کہہ دیا ہے اس وقت تک ملی کے مسائل کے لیے تحریک چلانا آپ کے لیے مفید نہیں۔ یہ کیا کہ یہ بھی صحیح اور وہ بھی صحیح۔ لٹریچر میں لکھا ہوا ہے کہ تعلیم گاہیں قتل گاہیں ہیں۔ آج جماعت اسلامی کے لوگ اسکولوں میں پڑھ بھی رہے ہیں، ملازمتیں بھی کر رہے ہیں۔ اس طرح ان لوگوں نے دوہرا معیار اختیار کر رکھا ہے۔ اور ڈبل سٹینڈرڈ اختیار کر کے آدمی کہیں کا نہیں رہتا۔ جماعت اسلامی ہند کے ساتھ یہی کچھ ہوا ہے۔

سوال: جماعت اسلامی پاکستان گزشتہ پینتالیس سال سے اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ آپ کے خیال میں اب تک اس کو کتنی کامیابی حاصل ہوئی؟

جواب: جماعت اسلامی پاکستان، اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جو جدوجہد کر رہی ہے، میں اس کو اصولاً صحیح سمجھتا ہوں۔ پاکستان ایک مسلم ملک ہے اور آزادی کے بعد اصولی طور پر وہاں کی آبادی کو یہ اختیار حاصل ہو گیا ہے کہ وہ اپنے یہاں جس طریق زندگی اور جس نظام معاشرت کو چاہے رائج کرے۔ ایسی حالت میں پاکستان کی امت مسلمہ کا یہ فرض ہو گیا ہے کہ وہ اپنے درمیان اسلامی نظام امارت قائم کرے۔ اس کے تحت زندگی کے تمام شعبوں کو اسلامی احکام اور قوانین کے مطابق منظم

‹ Previous page Next page › Contents of November 2024 All issues

Printed page