Al-Risala · January 2024 · page 49

بندہ شدن از بندگان عبید بیاموز

الرسالہ، جنوری ۲۰۲۴، صفحہ ۴۹

مولانا وحید الدین خاں صاحب نے 2001 ء میں افراد کے تزکیہ اور تربیت کے لیے سنڈے کلاس کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ہر اتوار کو ڈاکٹر فریدہ خاںم اور ڈاکٹر ثانی اثنین خان خطاب کرتے ہیں۔ یہ خطاب سی پی ایس انٹرنیشنل کے فیس بک پیج (www.fb.com/maulanawkhan) پر ہندوستانی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے سے لائیو سنا جا سکتا ہے۔ 10 دسمبر کو ڈاکٹر فریدہ خانم نے خطاب کیا۔ ان کا موضوع تھا: خدا کے نام پر جنگ (Making War in the Name of God)۔ اس خطاب میں ڈاکٹر صاحبہ نے یہ واضح کیا کہ تمام پیغمبروں کے آنے کا مقصد انسانوں کو جنت کا راستہ دکھانا اور جہنم سے دور کرنا تھا۔ یہ مقصد بالکل بھی نہیں تھا کہ انسانوں کو مذہبی جنگ کے نام پر قتل کرکے ہمیشہ کے لیے اللہ کی رحمت یعنی جنت سے محروم کر دیا جائے ۔ جیسا کہ آج کل کچھ مسلمان کر رہے ہیں۔ یہ روش آدم سے محمد تک تمام پیغمبر علیہم السلام کے مقصد کو جیو پرڈائز (jeopardize) کرنے کے ہم معنی ہے۔ سی پی ایس انٹرنیشنل (یو ایس چیپٹر) کے ممبر خواجہ کلیم الدین صاحب نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ دسمبر 2023 میں وسطی امریکا کے ملک ایل سیلوا ڈور کا دورہ کیا۔ تاکہ وہاں دعوتی امکانات کا جائزہ لے کر قرآن کا پیغام عام کیا جائے۔ ذیل میں ان کے اس دورہ کی کچھ باتیں ان کے الفاظ میں شیئر کی جا رہی ہیں:

‹ Previous page Next page › Contents of January 2024 All issues

Printed page