پیس فل ایکٹوزم، وائلنٹ ایکٹوزم
الرسالہ، مئی ۲۰۲۵، صفحہ ۶
قرآن کی چند آیتیں قرآن کی سورہ آل عمران کی چند آیتوں کا ترجمہ یہ ہے :
آسمانوں کی پیدائش میں اور رات دن کے باری باری آنے میں عقل والوں کے لیے بہت نشانیاں ہیں (لَاٰيَاتٍ لِأُولِي الأَلْبَابِ ) ۔ جو کھڑے اور بیٹھے اور اپنی کروٹوں پر (قِيَاماً وَقُعُوداً وَعَلَى جُنُوبِهِمْ) اللہ کو یاد کرتے ہیں ۔ اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں فکر کرتے رہتے ہیں۔ اے ہمارے رب تو نے یہ سب بے مقصد نہیں بنایا، تو پاک ہے۔ پس تو ہم کو آگ کے عذاب سے بچا (مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلاً سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ) ۔ اے ہمارے رب تو نے جس کو آگ میں ڈالا اس کو تو نے واقعی رسوا کر دیا۔ اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔ اے ہمارے رب ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا جو ایمان کی طرف پکار رہا تھا کہ اپنے رب پر ایمان لاؤ، پس ہم ایمان لائے (إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِياً يُنَادِي لِلْإِيمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَآمَنَّا ) ۔ اے ہمارے رب ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہماری برائیوں کو تو ہم سے دور کر دے اور ہمارا خاتمہ نیک لوگوں کے ساتھ کر (تَوَفَّنَا مَعَ الأَبْرَارِ ) ۔ اے ہمارے رب تو نے جو وعدے اپنے رسولوں کے ذریعہ ہم سے کیے ہیں، ان کو تو ہمارے ساتھ پورا کر (آتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ ) اور قیامت کے دن تو ہم کو رسوائی میں نہ ڈال۔ بے شک تو اپنے وعدے کے خلاف کرنے والا نہیں ہے۔ ان کے رب نے ان کی دعا قبول فرمائی کہ میں تم میں سے کسی کا عمل ضائع کرنے والا نہیں خواہ وہ مرد ہو یا عورت (أَنِّي لَا أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِنْكُمْ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى ) ۔ تم سب ایک دوسرے کی جنس سے ہو، پس جن لوگوں نے ہجرت کی اور جو اپنے گھروں سے نکالے گئے اور میری راہ میں شامل ہو گئے اور لڑے اور مارے گئے (فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَأُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأُوذُوا فِي سَبِيلِي وَقَاتِلُوا وَقُتِلُوا ) ، میں ضرور ان کی خطائیں ان سے دور کر دوں گا اور ان کو ایسے باغوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ یہ ان کا بدلہ ہے۔ اللہ کے یہاں اور بہترین بدلہ اللہ ہی کے پاس ہے۔ (3:190-195)