Al-Risala · May 2025 · page 42

27 جون 1986

الرسالہ، مئی ۲۰۲۵، صفحہ ۴۲

ڈائری 1986

بنگلور میں 26 جون سے 30 جون 1986 تک ایک بین المذاہب کانفرنس تھی۔ اس کا دعوت نامہ مجھے ملا تھا اور میں نے اس کا مقالہ بھی تیار کر لیا تھا۔ کانفرنس والوں کی طرف سے ٹکٹ بھی آگیا تھا۔ مگر بعد کو میں نے بنگلور جانے کا ارادہ بالکل ختم کر دیا۔ مگر کانفرنس کے دو دن پہلے ڈاکٹر راجندر ورما میرے دفتر میں آئے۔ کانفرنس کے حکام کے مطابق میں ان کا رسپانڈنٹ (respondent) بنایا گیا ہوں۔ انھوں نے اصرار کیا کہ آپ ضرور بنگلور چلیں ۔ چنانچہ ان کے اصرار کی بنا پر میں راضی ہو گیا۔ آج صبح کی فلائٹ سے بنگلور جارہا ہوں۔

اس درمیان کا ایک واقعہ یہ بھی ہے کہ 29 جون کو اسلامی مرکز کا ماہانہ اجتماع تھا۔ حسب معمول لوگ آئے۔ مگر میں اس وقت بنگلور میں تھا۔ اجتماع میں میرا ایک ٹیپ بنایا گیا۔ بنگلور سے 30 جون کی شام کو واپس آیا۔ اس وقت معلوم ہوا کہ دو موٹے موٹے مشتبہ قسم کے آدمی اجتماع میں آئے تھے۔ وہ مجھ کو پوچھتے رہے۔ جب ان کو یقین ہو گیا کہ میں دہلی میں نہیں ہوں تو وہ واپس چلے گئے ۔ آج کل کچھ لوگ میرے دشمن ہو گئے ہیں۔ شاید وہ مجھے قتل کرا دینا چاہتے ہیں۔ شبہ ہے کہ مذکورہ آدمی انہی کی طرف سے کرایہ پر بھیجے گئے تھے۔ یہی لوگ دوبارہ 2 جولائی کو آئے۔ اس بار وہ تین آدمی تھے۔ دفتر والوں نے کہہ دیا کہ اس وقت ملاقات نہیں ہوسکتی۔ مگر وہ ملاقات کے لیے اصرار کرتے رہے۔ بڑی مشکل سے وہ واپس گئے۔ اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے ۔

27 جون 1986

اسی (80) کی دہائی میں میرے ساتھ مادی نقصانات کے کچھ واقعات پیش آئے۔ ایک نقصان پر ہمارے ایک ساتھی نے مجھے یہ خط لکھ کر کہا کہ ان کو شریک مشورہ نہیں کیا گیا، ورنہ اس کی نوبت نہ آتی۔ وہ اپنے خط مورخہ 17 جون 1986 میں لکھتے ہیں:

” اس کا نقصان یہ سامنے آیا کہ اگر آپ نے مجھے ٹھیک سے سمجھا ہوتا تو شاید کئی مواقع پر میرا زیادہ

‹ Previous page Next page › Contents of May 2025 All issues

Printed page