Al-Risala · September 2025 · page 37

امیر بھارت، غریب امریکا

الرسالہ، ستمبر ۲۰۲۵، صفحہ ۳۷

امیر بھارت، غریب امریکا

ایک بار مدرٹریسا (1997-1901) امریکا میں مدعو کی گئیں وہ ایک بڑے جلسہ میں شریک ہوئیں جس میں صدر امریکا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مدرٹریسا سے کچھ بولنے کی فرمائش کی گئی اپنی بات شروع کرتے ہوئے انھوں نے پہلا جملہ یہ کہا: میں امیر بھارت سے غریب امریکا میں آئی ہوں۔ ان کا مطلب یہ تھا کہ امریکا اگرچہ مادی اعتبار سے امیر ہے، مگر روحانی اعتبار سے وہ مفلس ہے، جبکہ بھارت مادی اعتبار سے پیچھے ہونے کے باوجود روحانی اعتبار سے امریکا سے آگے ہے۔ مدرٹریسا البانیہ میں پیدا ہوئیں۔ نوجوانی کی عمر میں انھوں نے انڈیا کی شہریت اختیار کرلی۔ اس کے بعد انھوں نے سچ مچ انڈیا کو اپنا وطن بنا لیا۔ مذکورہ جملہ احساس وطنیَت کے تحت نکلا ہوا جملہ ہے بہت سے لوگ جو انڈیا ہی میں پیدا ہوئے ۔ اس کے باوجود وہ مذکورہ قسم کے احساس وطنیّت سے محروم ہیں ۔ (ڈائری ، 12 اکتوبر 1997)

یہ اسلام نہیں

رپورٹ کے مطابق ، امریکا کی فوج میں پندرہ ہزار مسلمان ہیں۔ یہ لوگ ایک قسم کے نفسیاتی بحران میں مبتلا ہیں۔ وہ یہ کہ وہ امریکا کی فوج میں شامل ہو کر ایک مسلم ملک عراق کے خلاف جنگ کریں یا نہ کریں۔ بتایا گیا ہے کہ ایک امریکی مسلمان جس کا نام اکبر تھا اور کویت میں امریکی فوج کے ساتھ تھا، اس نے ذہنی پریشانی کے عالم میں امریکی فوجیوں کے ایک کیمپ پر گرینیڈ سے حملہ کر دیا اور چھ امریکیوں کو مار ڈالا۔

میرے نزدیک اس معاملہ میں امریکی مسلمانوں کے لیے جو چوائس ہے، وہ یہ نہیں ہے کہ وہ امریکی فوج میں شامل ہو کر مسلم ملک کے خلاف لڑیں یا نہ لڑیں ۔ حقیقی چوائس صرف یہ ہے کہ وہ امریکی شہریت کو قبول کریں یا شہریت کو چھوڑ کر امریکا سے باہر آجائیں۔ میرے نزدیک یہ ایک منافقانہ

‹ Previous page Next page › Contents of September 2025 All issues

Printed page