Al-Risala · November 2025 · page 28

دجال کا فتنہ

الرسالہ، نومبر ۲۰۲۵، صفحہ ۲۸

ہو گی کہ وہ جسمانی اعتبار سے کوئی غیر معمولی انسان ہوگا۔ بلکہ اس کا سبب امت کی زوال یافتہ نفسیات ہوگی۔ جو اپنی بگڑی ہوئی نفسیات کی بنا پر فرضی طور پر دجال کو اپنا نجات دہندہ سمجھ لے گی۔ ایک حدیث میں آیا ہے : لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى لَا يُقَالَ فِي الْأَرْضِ : اللَّهُ اللَّهُ (صحیح مسلم، حدیث نمبر 148)۔ یعنی قیامت اس وقت آئے گی، جب زمین پر کوئی اللہ اللہ کہنے والا باقی نہیں رہے گا۔ اس سے مراد دنیا کی عام قومیں نہیں بلکہ اس سے مراد امت مسلمہ ہے۔ مزید یہ کہ اللہ اللہ کہنے کا مطلب لفظی ذکر نہیں ہے۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ امت مسلمہ کا اللہ رب العالمین سے عارفانہ تعلق ختم ہو جائے گا، اور غیر اللہ ان کے لیے اصل کنسرن (sole concern) کی حیثیت اختیار کر لے گا۔ قرآن کے مطابق، انسان سے سب سے زیادہ جو چیز مطلوب ہے، وہ یہ ہے کہ انسان اللہ رب العالمین کو اپنا سول کنسرن (sole concern) بنائے۔ اس کو حب شدید کا تعلق صرف اللہ رب العالمین سے ہو۔ مگر ہر زمانے میں اور آج بھی انسان کی یہ کمزوری رہی ہے کہ وہ اللہ رب العالمین کو غیر مشہود پا کر کسی نہ کسی غیر خدا کو اللہ رب العالمین کے مقام پر بٹھاتا رہا ہے۔ کسی نہ کسی غیر خدا کو وہ اپنا سول کنسرن (sole concern) بناتا رہا ہے۔ مثلاً:

The transfer of the divine seat from God to Nature. The transfer of the divine seat from God to King. The transfer of the divine seat from God to Holymen. The transfer of the divine seat from God to Dollar. The transfer of the divine seat from God to Self. The transfer of the divine seat from God to Children. مسلم دنیا میں اللہ سے عارفانہ تعلق ختم ہونے کا حادثہ اچانک پیش نہیں آیا ہے، یہ حادثہ ایک لمبے پراسس کے تحت پیش آیا ہے۔ اسلام کے دور اول میں ایشیا اور افریقہ میں جب مسلمانوں کی بڑی بڑی سلطنتیں قائم نہیں ہوئی تھیں، اس وقت مسلمانوں کا اعتماد صرف اللہ پر ہوتا تھا۔ اس کے بعد جب مسلمانوں کی سلطنتیں قائم ہوگئیں تو مسلمانوں کا اعتماد اللہ پر کمزور ہو گیا۔ اب وہ مسلم سلطنتوں پر شعوری یا غیر شعوری طور پر اعتماد کرنے لگے۔ یعنی ٹرانسفر آف ڈیوائن سیٹ فرام اللہ ٹو مسلم پولیٹکل پاور: The transfer of divine seat from God to Muslim political power.

‹ Previous page Next page › Contents of November 2025 All issues

Printed page