Al-Risala · November 2025 · page 31

آیات کا ظہور

الرسالہ، نومبر ۲۰۲۵، صفحہ ۳۱

آیات کا ظہور

حدیث میں دجال کو تاریخ کا عظیم ترین فتنه بتایا گیا ہے۔ دجال کے بارے میں روایتیں حدیث کی تقریباً تمام کتابوں میں آئی ہیں۔ ان روایتوں کے گہرے مطالعے سے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ دجال کسی فرد واحد کا نام نہیں ہے، بلکہ ایک دجالی دور کا نام ہے۔ یہ دور غالباً وہی ہے جس کو مغربی تہذیب کا دور کہا جاتا ہے۔ دجال کے لیے جن غیر معمولی طاقتوں کا ذکر ہے، وہ سب تمثیل کے معنی میں ہیں، اور یہ وہی طاقتیں ہیں جو جدید دور میں ٹکنالوجی کی ترقی سے انسان کو حاصل ہوئی ہیں۔ مثلاً حدیث میں آیا ہے : يُنَادِي بِصَوْتٍ لَهُ يُسْمَعُ بِهِ مَا بَيْنَ الْخَافِقَيْنِ (کنز العمال، حدیث نمبر 39709)۔ یعنی وہ ایسی آواز میں پکارے گا، جو مشرق و مغرب کے درمیان سنائی دے گی۔ اس سے مراد واضح طور پر جدید کمیونی کیشن ہے۔ اس کے ذریعہ یہ ممکن ہو گیا ہے کہ آدمی ایک مقام سے بولے، اور اسی وقت تمام دنیا میں اس کی آواز سنی جا سکے۔ اسی طرح حدیث میں آیا ہے : قُلْنَا: يَا رَسُولَ الله، وَمَا إِسْرَاعُهُ فِي الْأَرْضِ؟ قَالَ: كَالْغَيْثِ اسْتَدْبَرَتْهُ الرِّيحُ (صحیح مسلم، حدیث نمبر (2937)۔ یعنی، ہم لوگوں نے پوچھا کہ زمین میں اس کی رفتار کیسی ہوگی، آپ نے کہا: جیسے بارش جس کو تیز آندھی اڑائے جاتی ہو۔ اس سے مراد واضح طور پر ہوائی سفر (air travel) ہے۔

اسی طرح حدیث میں آیا ہے : مَعَهُ جَبَلٌ مِنْ خُبْزٍ، وَنَهْرٌ مِنْ مَاءٍ (المعجم الکبیر للطبرانی، حدیث نمبر 14292)۔ یعنی اس کے ساتھ روٹی کا پہاڑ اور پانی کا دریا ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس زمانے میں وسائل حیات کا انفجار (explosion) ہوگا۔ اس کے نتیجے میں اسباب حیات کی بہت زیادہ فراوانی ہو جائے گی۔ مثلاً دستی زراعت کے بجائے مشینی زراعت کا ممکن ہو جانا، ڈی سالینیشن (desalination) کے ذریعہ سمندر کے پانی کا میٹھے پانی میں تبدیل ہونا، وغیرہ۔ دجال کا دور غالباً وہی دور ہے جب کہ آفاق و انفس کی آیات (دلائل) بڑے پیمانے پر ظاہر ہوں گی، اور حق کی اعلیٰ تبیین ممکن ہو جائے گی (فصلت، 41:53)۔ لیکن عین اسی زمانے میں دجالی ذہن کے لوگ بہت بڑے پیمانے پر غلط تعبیر (misinterpretation) کا کام کریں گے، اور ظاہر ہونے والے دلائل کو خالق کا کارنامہ بتانے کے بجائے یہ کریں گے کہ ان کو مخلوق کی طرف منسوب

‹ Previous page Next page › Contents of November 2025 All issues

Printed page