Transfer of seat from God to man.
الرسالہ، نومبر ۲۰۲۵، صفحہ ۳۲
کر دیں گے، اور اس طرح حقیقت کے ظہور کامل کے دور میں بھی لوگوں کو غلط تعبیرات میں بھٹکا دیں گے۔ غالباً یہی وہ ظاہر ہ ہے جس کو حدیث میں فتنہ دہیماء (سنن ابوداؤد، حدیث نمبر 4242) کہا گیا ہے، یعنی بڑے اندھیرے (utter darkness) کا دور۔
حقائق کی غلط تعبیر کیا ہوگی۔ وہ یہ ہے کہ علم کے تمام اداروں اور ریسرچ کے تمام شعبوں کو اس طرح منظم کیا جائے گا کہ ان کی تحقیقات انسان کے لیے خدا کی معرفت بننے کے بجائے، خدا کے وجود کا انکار یا اس سے بے خبری کا ذریعہ بن جائیں۔ مثلاً زندگی کیسے وجود میں آئی، حیوان اور انسان کیسے بنے، اس کے بارے میں حیاتیاتی ارتقا (biological evolution) کا نظریہ وضع کیا جائے گا، اور ان کو اتنا زیادہ عام کیا جائے گا کہ ہر تعلیمی ادارہ اور ہر لائبریری میں اسی نظریہ کی گونج سنائی دے گی۔ اسی طرح مادہ (matter) کے اندر مختلف خواص کیوں ہیں، ان کے بارے میں یہ نظریہ وضع کیا گیا کہ یہ سب فطرت کے داخلی قوانین (inherent laws of nature) کا نتیجہ ہے۔ اس قسم کے بے خدا (godless) نظریات کو علم کے مختلف شعبوں کے ذریعہ اتنا زیادہ پھیلایا گیا کہ تقریباً پوری دنیا میں ان نظریات کو شعوری یا غیر شعور طور پر برحق مان لیا گیا۔ دجال کے بارے میں حدیث میں دو اہم باتیں آئی ہیں۔ ایک یہ کہ ایک رجل مومن اس کا کامیاب مقابلہ کرے گا (صحیح مسلم، حدیث نمبر 2938)، دوسری روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ مسیح، دجال کو قتل کریں گے (سنن الترمذی، حدیث نمبر 2244)۔ یہ بات غالباً دو فرد کی بات نہیں ہے، بلکہ دو گروہ کی بات ہے۔ دجال کے فتنہ کا خاتمہ غالباً دو گروہ کریں گے، ایک غالباً پیروان محمد کے منتخب افراد کا گروہ، اور دوسرا غالباً پیروان مسیح کے منتخب افراد کا گروہ۔ مزید غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ ”قتل دجال“ یا دجالی فتنہ کے خاتمے کا آغاز عملاً واقع ہو چکا ہے۔ اس معاملے میں مسیحی اہل علم نے بڑے پیمانے پر دجالی فتنے کے علمی مقابلہ کا کام کیا ہے۔ مثلاً دجالی فتنے کے دوران ایک خطرناک نظریہ پیدا ہوا، جس کو ہیومنزم کہا جاتا ہے۔ ہیومنزم کا خلاصہ ایک شخص نے ان الفاظ میں بیان کیا ہے— خدا کی سیٹ پر انسان کو بٹھانا:
Transfer of seat from God to man.
اس نظریے کی تائید میں سیکولر لوگوں نے بڑی تعداد میں کتابیں لکھی ہیں۔ ان میں سے ایک کتاب یہ ہے:
‹ Previous page Next page › Contents of November 2025 All issues