شخصیت پرستی، تربیت سازی
الرسالہ، جنوری ۲۰۲۵، صفحہ ۴۷
خبرنامہ اسلامی مرکز — 284
• 23 و 24 نومبر 2024 کو نظام الدین ویسٹ میں سی پی ایس انٹرنیشنل کے نئے سینٹر کا افتتاح ہوا۔ اس اہم موقع پر ہندوستان اور بیرون ملک سے سی پی ایس کے ممبران نے شرکت کی۔ سی پی ایس کے مشن اور مقصد پر روشنی ڈالی گئی اور بانی مشن مولانا وحیدالدین خان کی زندگی اور خدمات کو یاد کیا گیا۔ ڈاکٹر فریدہ خانم، ڈاکٹر ثانی ثنین خان، ڈاکٹر رجت ملہوترا، مسٹر نو دیپ کپور، مسٹر خرم قریشی، مسٹر فراز خان، مسٹر وکرانت ڈا گر، مسٹر مونس اقبال اور مز انتھی ملہوترا (نئی دہلی)، محترمہ فاطمہ سارہ (بنگلور)، مولانا سید اقبال عمری (تمل ناڈو)، مولانا فیاض الدین عمری (گلبرگہ)، مولانا شمس الدین ندوی (بھوپال)، مسٹر اسد پرویز (امریکہ)، مسٹر ساجد انور (یو اے ای)، عبد الصمد صاحب (پونے)، حافظ ابوالحکم دانیال (پٹنہ)، ڈاکٹر محمد اسلم خان (سہارن پور)، مسٹر محمد عبد اللہ (کولکاتا)، مسٹر حمید اللہ حمید اور مسٹر عامر موری (کشمیر)، مسٹر سلیم وانی (راجوری)، ایاز صاحب (جمشید پور)، محترمہ فہمیدہ خانم (فیض آباد)، اور ان کی ٹیم کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا وحید الدین خان کی کتابوں کے انگریزی اور دیگر نیشنل اور انٹرنیشنل زبانوں میں ترجمہ شدہ کتابیں بھی ریلیز کی گئیں، جن کی تعداد 41 تھی۔ مثلاً God and the Universe (ترجمہ: خدا کی دریافت)، The Issue of Blasphemy (ترجمہ: شتم رسول کا مسئلہ) اور Shared Wisdom، وغیرہ۔ اس پروگرام سے تمام شرکاء معرفت و دعوت کی جدوجہد کے لیے نیا عزم لے کر واپس ہوئے۔
• اس افتتاحی تقریب میں ایک نہایت اہم چیز ریلیز کی گئی، سی پی ایس چیٹ بوٹ (CPS Chatbot)۔ یہ چیٹ بوٹ مولانا وحید الدین خان کی کتابوں اور ان کی قرآن کی تفسیر اور ترجمہ کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ اسلام، روحانیت، امن اور زندگی کے چیلنجز کے بارے میں سوال کریں اور یہ چیٹ بوٹ آپ کو مولانا وحید الدین خان صاحب کے لٹریچر پر مبنی جواب دے گا۔ اس چیٹ بوٹ کو استعمال کرنے کے لیے یہ QR کوڈ اسکین کریں۔
وضاحت: یہ چیٹ بوٹ ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے۔ اگر کسی سوال کا جواب درست نہ ہو یا آپ کے پاس اس بوٹ کو بہتر بنانے کی کوئی تجویز ہو، تو براہ کرم ہمیں اس ای میل پر مطلع کریں: info@spiritualmessage.org • 4 سے 16 اکتوبر 2024 کو مالیگاؤں میں ایک سی پی ایس میٹ رکھی گئی۔ اس میٹ میں مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے 18 ممبران شریک ہوئے۔ وہاں انھوں نے آپس میں معرفت بیسڈ انٹرایکشن کیا، اور دعوتی کام کو کیسے آگے بڑھایا جائے، اس پر غور وفکر کیا۔ تمام ممبران نے خدا کے کام کے لیے نئی اسپرٹ کے ساتھ آگے بڑھنے کا عزم کیا۔ • ڈاکٹر محمد اسلم خان (سی پی ایس سہارنپور) نے اطلاع دی ہے کہ 16 نومبر 2024 کو چندی گڑھ یونیورسٹی نے سہارنپور کے ہوٹل Oasis میں ایک ایجوکیشنل پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اسلم خان بھی مدعو کیے گئے
‹ Previous page Next page › Contents of January 2025 All issues