Al-Risala · January 2025 · page 48

شخصیت پرستی، تربیت سازی

الرسالہ، جنوری ۲۰۲۵، صفحہ ۴۸

تھے۔ انھوں نے تمام معزز مہمانوں کے درمیان انگریزی اور ہندی تراجم قرآن اور دیگر کتابیں بطور تحفہ تقسیم کیں۔

• کیپٹن خرم قریشی، جو اس وقت ایئر انڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں، بیرون ملک سفر کرتے رہتے ہیں اور سی پی ایس انٹرنیشنل کی آئیڈیالوجی سے لوگوں کو متعارف کرواتے ہیں۔ مثلاً 24 اکتوبر 2024 کو انھوں نے نیروبی (کینیا) میں مصطفی صاحب اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔ وہ ایک بڑی مسجد کے ٹرسٹی ہیں۔ اس مشن کے بارے میں سن کر وہ لوگ بہت خوش ہوئے۔ سواحلی زبان میں ترجمۂ قرآن کو دیکھ کر ان کی خوشی بہت زیادہ بڑھ گئی۔ کیوں کہ سواحلی زبان میں اتنی اچھی زبان و طباعت کے ساتھ کوئی ترجمہ قرآن موجود نہیں ہے۔ اس کے بعد وہ لوگ خرم قریشی صاحب کو ایڈمز دعوہ سینٹر لے گئے، جو وہاں کا ایک مشہور دعوتی ادارہ ہے۔ اسی کے ساتھ دیگر اسلامی تنظیموں کے ایسے افراد سے بھی رابطہ کروایا جو وہاں دعوتی کام کر رہے ہیں۔ تمام لوگوں نے نہایت شوق سے سی پی ایس مشن سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ وہ سی پی ایس مشن اور سواحلی قرآن سے کافی متاثر ہوئے۔ • 11 اگست 2024 کو جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کے طلبہ نے سی پی ایس انٹرنیشنل کے قرآن ہال، سی پی ایس سینٹر، نئی دہلی میں پریزنٹیشنز پیش کیا۔ ان کے عناوین یہ تھے: سی پی ایس انٹرنیشنل اور اس کے بانی مولانا وحیدالدین خان کی شخصیت کا تجزیہ، مولانا وحیدالدین خان کی تحریروں کی روشنی میں اسلام اور عالمی امن، مولانا وحیدالدین خان کی تحریروں کی روشنی میں خدا کے تخلیقی منصوبے کا تعارف۔ پروگرام کے بعد طلبہ نے کہا کہ انہیں سی پی ایس اور مولانا صاحب کی خدمات کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ یہ پروگرام طلبہ کے تعلیمی پروجیکٹس کا حصہ تھا، جس کے لیے جامعہ ہمدرد کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے سی پی ایس انٹرنیشنل سے درخواست کی تھی، اور مستقبل میں بھی سی پی ایس انٹرنیشنل کے تعاون سے وہ اپنے طلبہ کے لیے اس نوعیت کا پروگرام رکھنا چاہتے ہیں۔ تمام شرکا کو ترجمۂ قرآن کے ساتھ مولانا وحیدالدین خاں صاحب کی کتابوں کا ایک سیٹ دیا گیا۔ • 14-15 ستمبر 2024 کو، سی پی ایس انٹرنیشنل (بنگال چیپٹر) نے کولکاتا میں ایک امن کانفرنس منعقد کی۔ اس کانفرنس کا مقصد یہ تھا کہ بنگلہ زبان و کلچر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد جو مولانا صاحب کو جانتی اور پڑھتی ہے، وہ ان کی فکر کو آگے بڑھائے، یعنی اسپرچولٹی، امن اور منصوبہ تخلیق سے تمام انسانوں کو آگاہ کرنا۔ مغربی بنگال کے مختلف اضلاع سے تقریباً 90 افراد نے اس میں شرکت کی۔ پروگرام کا افتتاح سی پی ایس کی چیئرپرسن ڈاکٹر فریدہ خانم کے پیغام سے ہوا جو انھوں نے ریکارڈ کر کے بھیجا تھا۔ دیگر پروگراموں کے علاوہ میڈیا کے ذریعے سی پی ایس کے پیغام کو عام کرنے کے موضوع پر ایک خصوصی سیشن بھی منعقد ہوا۔ اس کے علاوہ قرآن اسٹڈی اور

‹ Previous page Next page › Contents of January 2025 All issues

Printed page