شخصیت پرستی، تربیت سازی
الرسالہ، جنوری ۲۰۲۵، صفحہ ۴۹
ڈاکٹر ثانی اثنین خان اور ڈاکٹر رجت ملہوترا کے کی معرفت اور دعوت کے موضوع پر ویڈیو پیغامات سنائے گئے۔ کانفرنس کا اختتام مولانا وحیدالدین خان کی تقریر ”آخری پکار“ کے ذریعہ کیا گیا۔ اس پروگرام میں شریک ہونے والے تمام شرکا مشن کو آگے بڑھانے کے جذبے کے ساتھ رخصت ہوئے۔
5 ستمبر 2024 کو کولکاتا میں CPS کی ممبر مرشبینہ علی کو مشنریز آف چیریٹی کے ایک بین مذاہب دعائیہ اجتماع میں مدعو کیا گیا، اور ”Pilgrims of Hope“ کے موضوع پر خطاب کے لیے کہا گیا۔ انھوں نے اپنی تقریر میں مولانا وحیدالدین خان صاحب کا ذکر کیا اور موضوع سے متعلق خیالات شیئر کیے۔ یہ تقریر حاضرین اور پینل کے شرکاء کو بہت پسند آئی۔ بعد میں فادر روزاریو (Fr. Rosario) نے ان کو یہ پیغام بھیجا کہ ”براہ کرم کل کی اپنی تقریر بھیجیں۔ میں چاہتا ہوں کہ اسے اپنے ہفتہ وار اخبار میں شائع کروں۔ یہ بہت عمدہ ہے اور اس قابل ہے کہ دوسرے لوگ بھی اس کو پڑھیں۔ “ پروگرام کے بعد انھوں نے تمام شرکا کے درمیان سی پی ایس کا دعوتی لٹریچر تقسیم کیا۔ 8 ستمبر 2024 کو و دیا جیوتی کالج آف تھیولوجی نئی دہلی کے فادر و کٹر کی قیادت میں عیسائی پر یسٹ کی تربیت حاصل کرنے والے طلبا کا ایک وفد سی پی ایس سینٹر (نئی دہلی) آیا۔ یہ ایک انٹرفیتھ ملاقات تھی۔ انہوں نے اسلام اور موجودہ دور کے حوالے سے سی پی ایس انٹرنیشنل کے ممبران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ پروگرام کے بعد تمام لوگوں کو انگریزی ترجمہ قرآن اور دوسرے دعوتی لٹریچر دیے گئے۔
15 اکتوبر 2024 کو ڈاکٹر رجت ملہوترا نے سی پی ایس انٹرنیشنل کی نمائندگی کرتے ہوئے پرانی دہلی میں مسلم نوجوانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔ ان کی تقریر کا موضوع خدا کی محبت اور خدا کا ذکر تھا۔ وہ ہر مہینہ ان نوجوانوں سے کسی ایک اسلامی موضوع پر خطاب کرتے ہیں، اور پھر سوال و جواب کا سیشن ہوتا ہے۔ 18 مئی 2024 کو مسجد ابراہیم کے ممبران نے عید ملن کا پروگرام منعقد کیا تھا۔ اس موقع پر کمیٹی اور ناگپور کی معزز اور ذمہ دار شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ شرکا میں سے زیادہ تر لوگ مراٹھی اور ہندی بولنے والے تھے۔ مہمانوں کے ساتھ ”اسلام میں امن کی ترقی“ کے موضوع پر بات چیت ہوئی، اور سی پی ایس کی جانب سے ہندی، مراٹھی اور انگریزی زبانوں میں امن سے متعلق لٹریچر تمام مہمانوں کو بطور گفٹ دیے گئے۔ تمام شرکانے اس کو کافی سراہا اور اسے سماجی بھائی چارہ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔
سی پی ایس انٹرنیشنل کے ممبران شادی کے مواقع کو بھی دعوتی کام کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مثلاً، 30 ستمبر 2024 کو CPS را اچور چپٹر کے ممبر امجد احمد کی بیٹی کی شادی کی تقریب تھی۔ اس موقع پر تراجم قرآن اور دعوتی لٹریچر تمام مہمانوں کے درمیان تقسیم کیے گئے۔ اس کام میں فیاض الدین عمری (کلبرگی) اور عبدالسلام عمری (حیدرآباد) نے بھی حصہ لیا۔ انگریزی، کنڑا، تیلگو اور اردو زبانوں میں تراجم قرآن کے نسخے رکھے گئے تھے۔ لوگوں کا رسپانس بہت اچھا رہا (ظہیرالدین خواجہ، را اچور ٹیم)۔
سی پی ایس لیڈیز ٹیم کی ممبر فہمیدہ خان نے خبر دی کہ 3 دسمبر 2024 کو انھوں نے ایودھیا میں ایک قریبی رشتہ دار
‹ Previous page Next page › Contents of January 2025 All issues