Al-Risala · January 2025 · page 50

تفصیل کے لیے رابطہ کریں: 9999944119

الرسالہ، جنوری ۲۰۲۵، صفحہ ۵۰

کی شادی میں شرکت کی اور وہاں سی پی ایس انٹرنیشنل کی کتابوں کی تقسیم کے لیے ایک اسٹال لگایا۔ دعوت ولیمہ میں شریک ہونے والے لوگوں نے خوشی اور تعجب کے ساتھ اس کو دیکھا۔ کسی نے کہا: ”آپ کا اسٹال اس شادی کی سب سے دلچسپ جگہ بن گیا ہے۔ “ لوگ یہ جان کر حیران تھے کہ کتابیں فری میں دستیاب ہیں۔ کچھ لوگوں نے وہیں بیٹھ کر ان کتابوں کو پڑھنا شروع کر دیا اور بتایا کہ یہ کتابیں دیگر دینی کتابوں کے مقابلے میں بہت آسان اور قابل فہم ہیں۔ سپریم کورٹ کے ایک وکیل صاحب نے تبصرہ کیا: ”ایودھیا میں اس طرح سے اسپرچول کتابیں تقسیم کرنا واقعی حیرت انگیز ہے۔ “ بہت سے لوگوں نے یہ طریقہ پسند کیا، اور خوشی خوشی کتابیں لے کر گئے۔

• 2024 میں ہندوستان میں مختلف مقامات پر بک فیئر ہوئے۔ مثلاً سری نگر چنار کتاب میلہ (17 تا 25 اگست)، لکھنؤ بک فیئر (27 ستمبر تا 6 اکتوبر)، اورنگ آباد بک فیئر (15 تا 22 دسمبر)۔ مولانا سید اقبال احمد عمری اور مسٹر آصف خان نے مقامی ٹیم سی پی ایس کے تعاون سے ان بک فیئر کے اسٹال کا انتظام سنبھالا۔ حیدر آباد بک فیئر (19 تا 29 دسمبر)، پرولیا، ویسٹ بنگال، بک فیئر (24 تا 30 دسمبر)، چنئی بک فیئر (27 دسمبر 2024 تا 12 جنوری 2025)، وجئے واڑہ، آندھرا پردیش، بک فیئر (12-2 جنوری 2025)۔ ان کا انتظام سی پی ایس انٹرنیشنل کی علاقائی ٹیموں نے سنبھالا۔ بلا تفریق مذہب و ملت کثیر تعداد میں کتابوں کی چاہت رکھنے والے اور سی پی ایس مشن سے محبت کرنے والے ہمارے اسٹال پر پہنچے، اور بچوں اور بڑوں کی کتابیں حاصل کیں۔ اسی طرح کثیر تعداد میں لوگوں نے اپنے لیے اور اپنے مسلم یا غیر مسلم دوستوں کو بطور تحفہ دینے کے لیے مختلف زبانوں میں تراجم قرآن بھی حاصل کیے۔ • مولانا وحید الدین خاں صاحب کی کتابیں، اور تراجم قرآن عام لوگوں تک مختلف شکلوں میں پہنچائے جا رہے ہیں — ہارڈ کاپی، سافٹ کاپی، آڈیو فارمیٹ میں یوٹیوب اور اسپائٹیفائی وغیرہ پلیٹ فارموں پر۔ انگریزی ترجمہ قرآن کی آڈیو کو اسپائٹیفائی اور دیگر پلیٹ فارمز پر 4.3 ملین سے زیادہ لوگوں نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔ اس آڈیو کو شان باریٹ (Sean Barrett) نے خوبصورت انداز میں ریکارڈ کیا ہے۔ آپ بھی اس کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اسپائٹیفائی پر مولانا صاحب کی کتابیں سننے کے لیے یہ QR کوڈ اسکین کریں ← اور یوٹیوب پر تقریریں سننے کے لیے اس QR کوڈ کو اسکین کریں ← اعلان مولانا وحید الدین خاں صاحب نے اپنی زندگی میں بہت سارے لوگوں کو خطوط لکھے یا ان کے خطوط کے جوابات دیے ہیں۔ جن حضرات کے پاس یہ خط موجود ہیں، براہِ کرم ان کی فوٹو کاپی یا اصل خط ہمیں ارسال فرمائیں تاکہ ان کو ہم اپنے ریکارڈ میں محفوظ رکھ سکیں، شکریہ۔

تفصیل کے لیے رابطہ کریں: 9999944119

‹ Previous page Next page › Contents of January 2025 All issues

Printed page